نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

انسانی تاریخ میں پہلی بار فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی اوسط مقدار بلند ترین سطح پر جاپہنچی

ہوائی(نیوز ڈیسک) انسانی معلومہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی اوسط مقدار 415 حصے فی دس لاکھ ( پارٹس پر ملین یا پی پی ایم) تک پہنچ چکی ہے اور اس کی باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے۔امریکی شہر ہوائی میں واقع موسمیاتی مرکز کے سینسر میں پہلی مرتبہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی اتنی مقدار نوٹ کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز ہوائی میں واقع مشہور موانا لوا رصدگاہ اور اسکرپس انسٹی ٹیوشن آف اوشیا نوگرافی کے مراکز میں 415.26 حصے فی دس لاکھ مقدار نوٹ کی گئی ہے۔ماہرِ موسمیات ایرک ہولتھوس نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ 415 پی پی ایم کاربن ڈائی آکسائیڈ نوٹ کی گئی ہےچند برس قبل فضا میں اس کی شرح 400 پی پی ایم تھی جو 2017 میں 410 تک گئی اور اب 415 پی پی ایم تک پہنچ چکی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ واقعہ 3 مئی کو پیش آگیا تھا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ فضا میں رکازی ایندھن (فاسل فیول) یعنی گیس اور تیل کے جلنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین کے مطابق 1910 میں فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شرح 300 پی پی ایم تھی ۔ اگرچہ یہ صرف نمبروں اور اعدادوشمار کا کھیل نہیں بلکہ جیسے جیسے فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ بڑھے گی، ویسےویسے سیارہ زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جائے گا جس سے نازک موسمیاتی نظام متاثر ہورہا ہے اور گلیشیئرسمیت دیگر برف پگھل رہی ہے۔

مزید خبر یں

پشاور (نیوزڈ یسک) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12سالہ بچی اور شمالی وزیرستان سے 17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بتا یا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی اور شمالی وزیرستان ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)ایک سروے رپورٹ کے مطابق سمندر میں موجود پلاسٹک کے کچرے کے سبب آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کی نشوونما متاثرہورہی ہے جو فضا میں 10 فی صدآکسیجن بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ بیکٹیریا پلاسٹک میں پائے جانے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ادویات، آلات اور سرجیکل آلات کی شدید کمی پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی قلت پر انتظامیہ کو تین تین بار خط لکھ ڈالے تاہم ہسپتال انتظامیہ سب ... تفصیل