شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا
جعلی اکاؤنٹس کیس: عبدالغنی مجید کی تمام ریفرنسز میں ضمانت منظور
کورونا وائرس: اندرون ملک سے ایران جانیوالے زائرین کا بلوچستان میں داخلہ بند
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی
پاکستان کا افغان مفاہمتی عمل کے لیے قومی ڈائیلاگ کروانے کا فیصلہ
اثاثہ جات کیس: نیب کا رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ
کرونا وائرس : پاک ایران سرحد کے بعد کوئٹہ تفتان ٹرین سروس بھی بند
بھارت : نئی دہلی میں مسلم کش فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ؛ وزیراعلیٰ کی فوج طلب کرنے کی درخواست
نیب کا احسن اقبال، شاہد خاقان کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین جیل سے رہا
پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی
تازہ تر ین

کھارے پانی کو میٹھا بنانے والا لکڑی سے بنا فلٹرتیار

نیوجرسی(نیوز ڈیسک) کھارے پانی کو میٹھا بنانے والا لکڑی سے بنا فلٹرتیار کر لیا گیا۔نیوجرسی میں واقع پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر جیسن رین نے کہا ہے کہ نمک والے پانی کی پینے کے قابل بنانے والے روایتی نظاموں میں توانائی، بڑا سسٹم اور خاص آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا حل ایک خاص طرح کی لکڑی ’امریکن بیس ووڈ‘ کی صورت میں سامنے آیا ہے۔اس لکڑی کو امریکی ترنج بھی کہا جاتا ہے جس کے مسام نمک روک لیتے ہیں اور پانی کو گزرنے دیتے ہیں، اور اس طرح پانی کی کڑواہٹ ختم ہوجاتی ہے۔ اس لکڑی سے بنی جھلی سمندری پانی تک کو پینے کے قابل بناتی ہے۔جھلی دار پانی کے فلٹر عام طور پر کسی پولیمر سے بنائے جاتے ہیں جن میں موجود باریک سوراخ پانی گزرنے دیتے ہیں اور نمکیات روک لیتے ہیں لیکن اس کےلیے بلند پریشر کا پمپ درکار ہوتا ہے جو ہر جگہ کارآمد نہیں ہوتا لیکن اب امریکن بیس ووڈ کی باریک چھال یا پرت یہ کام کرسکتی ہے۔جیسن رین اور ان کے ساتھیوں نے لکڑی کا پتلا ٹکڑا کاٹا اور اسے ایک کیمیائی طریقے سے گزارا جس کے بعد اس کے سوراخ مزید کھل گئے اور پانی زیادہ پھسلنے لگا۔ پرت کا دوسرا حصہ گرم کیا گیا تاکہ دوسری جانب کا پانی بخارات بن کر اڑ جائے۔ اس طرح تازہ ٹھنڈا اور میٹھا پانی حاصل ہوتا ہے۔ سادہ نظام کی بدولت پر پانی کو بخارات بنانے کےلیے زیادہ حرارت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ابتدائی طور پر ایک مربع میٹر چوڑی لکڑی کی چادر سے فی گھنٹہ 20 لیٹر پانی فلٹر کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) چین نے رواں ماہ کے شروع میں نوول کورونا وائرس کووڈ 19 کے شکار افراد میں تجرباتی دوا ریمیڈیسیور کی آزمائش شروع کی تھی جس کے نتائج تو فی الحال سامنے نہیں آئے مگر اب امریکا نے بھی اس کے ٹرائل کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس ... تفصیل

جنیوا(نیوزڈیسک ) بدترین فضائی آلودگی والے 30 شہروں میں بھارت کے 21 شہرشامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہر سال فضائی آلودگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرنے والے سوئٹزرلینڈ و امریکی ادارے آئی کیو ایئر کی تازہ رپورٹ کے مطابق بدترین فضائی آلودگی والے دنیا ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے دوسرے کیس کی بھی ... تفصیل