ایران سے آنے والے 600 افراد کلیئر قرار، ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد : سندھ حکومت
وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
تازہ تر ین

بہت زیادہ پانی پینا بھی جسم کے لیے فائدہ مند نہیں، تحقیق

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) بہت زیادہ پانی پینا جسم کے لیے فائدہ مند نہیں ہو تا ۔زیادہ پانی پینا جسمانی ضروریات کےلئے بھی کوئی موثر طریقہ نہیں۔امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بہت زیادہ پانی پینے کے نقصانات سامنے آئے ہیں ۔Appalachian اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ 2 گھنٹے کے اندر پانی پینے کے عادی ہیں تو پیشاب زیادہ آئےگا جبکہ اس کی رنگت بھی بالکل شفاف ہوگی، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ جسم میں پانی صحت کےلئے فائدہ مند نہیں۔درحقیقت پیشاب کی رنگت شفاف ہونا جسم میں بہت زیادہ پانی کی مقدار کا عندیہ دیتا ہے، جو چند خطرات کا باعث بن سکتا ہے جن میں سب سے اہم نمکیات کی کمی ہے جس سے جسم میں کیمیائی عدم توازن ہوسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر بہت زیادہ مقدار میں خالی پیٹ پانی پیا جائے تو وہ وہ نظام ہاضمہ میں سلپ ہوجاتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جو لوگ ایک وقت سے دوسرے وقت کے کھانے کے درمیان پانی کی بوتلوں پر بوتلیں پی لیتے ہیں، مگر کچھ کھاتے نہیں، وہ پیشاب کی شکل میں زیادہ تر اسے خارج بھی کردیتے ہیں، مگر اس دوران زہریلا مواد جسم سے خارج نہیں ہوتا۔محققین کے مطابق خالی پیٹ بہت زیادہ پانی پینا جسم کی اندرونی صفائی کے عمل میں بہتری نہیں لاتا، بلکہ نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے پیشاب کے راستے بہت زیادہ نمکیات کی مقدار ضرور خارج ہوسکتی ہے، جس سے جسم میں نمکیات کی سطح میں عدم توازن پیدا ہوتا ہے جو کبھی کبھار جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً اگر وہ فرد ایتھلیٹ یا زیادہ ورزش کرنے کا عادی ہو۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک عام افراد کی بات ہے انہیں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے مناسب وقت پر کچھ مقدار میں پانی پینا چاہیے تاکہ گردے اوورلوڈ نہ ہو اور جسم میں زیادہ پانی رہ سکے۔کھانے سے کچھ پہلے یا درمیان میں پانی پینا بھی جسمانی ہائیڈریشن کا اچھا ذریعہ ہے کیونکہ خوراک سے امینو ایسڈ، چکنائی، وٹامنز یا منرلز وغیرہ پانی کے ساتھ جسم کا حصہ بن کر اسے فائدہ مند بنادیتے ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایسی اقسام سے تعلق رکھتا ہے جو انسانوں اور جانوروں میں تنفس یعنی سانس لینے میں دشواری جیسے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں،لوگ قدرتی طور پر خوفزدہ ہیں کیونکہ وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے ... تفصیل

نیویارک (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا بننے کو ہے، ایران اور اٹلی میں وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی آ رہی ہے، دنیا بھرمیں مرنے والوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا عالمی وبا بننے ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین میں کوروناوائرس سےمزید44افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2858ہوگئی۔چینی میڈیا کے مطابق قومی صحت کمیشن نے بتایاکہ چین میں کوروناسے مزید327افرادمتاثر ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد78ہزار824 ہوگئی ہے۔چینی حکام نے دعویٰ کیا کہ وائرس کی شدت کم ہونے ... تفصیل