ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
یف اے ٹی ایف 13 نکات پر عمل درآمد کیلیے جون تک مہلت دینے پر رضامند
وزیراعظم نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری د یدی
چھ ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے نہ چلائی تو وزیراعظم، وزیر اعلی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، چیف جسٹس آف پاکستان
سپریم کورٹ ججز پر الزام: حکومت نے اٹارنی جنرل سے استعفیٰ لے لیا
تازہ تر ین

بھارتی وزیر تعلیم کا نیا حکم، سائنس دانوں نے سر پکڑ لئے

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی وزیرتعلیم ڈاکٹر پوکھریال نے سائنس دانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ دنیا والوں کے سامنے ثابت کر دیں کہ سنسکرت سائنسی زبان ہے اور مستقبل میں اگر بولتے کمپیوٹر بنائے گئے تو سنسکرت ہی ان کیلئے سب سے مناسب زبان ہو گی۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی میں سائنس دانوں اور ماہرین تعلیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر تعلیم نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے ملک کے اعلیٰ ترین سائنسی تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ ہم سنسکرت کی صلاحیت ثابت نہیں کر پائے، اس لیے ہم پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ میں آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی کے وائس چانسلروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں یہ ثابت کرنا چاہیے کہ سنسکرت سے زیادہ سائنسی زبان کوئی نہیں ہے۔ادھربھارتی وزیر تعلیم ڈاکٹر پوکھریال کے دعووں کا سوشل میڈیا پر بھی خوب مذاق بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس وقت حکومت میں اعلیٰ سطح پر یہ ثابت کرنے کیلئے زبردست مقابلہ آرائی ہو رہی ہے کہ سب سے زیادہ بے وقوف کون ہے؟

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک) تحقیق کے مطابق زیتون کو انسانی صحت اور جلد کی خوبصورتی کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں تیار کی جانے والی بیوٹی پروڈکٹس میں زیتون کے تیل کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل سے تیار ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ 7 گھنٹے سونے والے نوجوان 9 گھنٹے سونے والوں کی نسبت بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔امریکی جریدے میں برمنگھم یو نیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیند ... تفصیل

نیویارک (نیوز ڈیسک) کمپیوٹر میں کٹ، کاپی، پیسٹ‘ جیسی اہم جدت لانے والے سائنسدان لیری ٹیسلر 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔لیری ٹیسلر کمپیوٹنگ کی دنیا میں ایک آئیکون کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انھوں نے 1960 کی دہائی میں جب کمپیوٹرز ... تفصیل