اسلام آباد ہائی کورٹ کا ملزم عبد الغنی مجید کی ضمانت منظوری کا فیصلہ
ایران سے آنے والے 600 افراد کلیئر قرار، ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد : سندھ حکومت
وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
تازہ تر ین

کراچی میں مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تشخیص

congo virus

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں مزید دو افراد میں مویشیوں سے پھیلنے والے جان لیوا کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے، کانگو جیسا خطرناک وائرس بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر میں جانوروں سے پھیلنے والے کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ مزید دو افراد سامنے آئے ہیں جنہیں مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ذرائع کےمطابق رواں سال کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ کانگو وائرس سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس جانور کی کھال، خون اور تھوک میں موجود ٹک جسے چیچڑ بھی کہا جاتا ہے سے انسان کے خون میں شامل ہوکر درد، بخار، متلی اور خون کے بہنے کا سبب بنتا ہے۔

مزید خبر یں

لندن /تہران(نیوزڈیسک) برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اب تک 210 افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن ایرانی حکومت کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپا رہی ہے۔برطانوی میڈیا نے بتایاکہ ایران میں کرونا کے نتیجے میں دارالحکومت تہران میں 100 ... تفصیل

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس نے مزید 47 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد چین میں اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 835 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ... تفصیل

جنیوا(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایسی اقسام سے تعلق رکھتا ہے جو انسانوں اور جانوروں میں تنفس یعنی سانس لینے میں دشواری جیسے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں،لوگ قدرتی طور پر خوفزدہ ہیں کیونکہ وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے ... تفصیل