آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور بڑا فیصلہ،پنجاب بھر میں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ دوکانیں رات 8بجے بند
پنجاب میں کورونا سے چوتھی اور ملک میں 10 ویں ہلاکت، مصدقہ کیسز کی تعداد 1327 ہوگئی
ملک بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند، وفاقی وزارت تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ و بلوچستان کی طرز پر پنجاب میں بھی نماز کے اجتماعات پر پابندی
وفاقی حکومت کا گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
کر اچی ،احتساب عدالتنے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، دس اپریل کو پیش ہونے کا حکم
چین سے مزید 56 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس، دیگر طبی سامان پاکستان پہنچ گیا
سندھ حکومت نے 27مارچ سے 5اپریل مساجد میں نمازکے اجتماعات پرپابندی عائد کردی
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان کر دیا
تازہ تر ین

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی(نیوزڈیسک) قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی، اس کے نو سیٹیلائٹ سینٹرز اور دس چیسٹ پین یونٹس میں پورے پاکستان سے روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جنہیں این آئی سی وی ڈی سسٹم کے ذریعے مفت او پی ڈی سروسز اور ادویات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بشمول اینجیو گرافی، انجیو پلاسٹی، اوپن ہارٹ سرجری، پیس میکر سمیت دیگر ایمپلانٹس بغیر کسی تفریق و معاوضے کے باقاعدگی سے مہیا کی جا رہی ہیں۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کی کراچی سے لے کر حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان، مٹھی، نوابشاہ، سہون، لاڑکانہ، خیر پور اور سکھر میں واقع تمام کیتھ لیبز 24گھنٹے مریضوں کو اینجیوگرافی اور اینجو پلاسٹی کی سروسز مہیا کرنے کے لئے آپریشنل ہیں۔ این آئی سی وی ڈی آنے والے 99 فیصد مریض غریب اور غیر مراعات یافتہ طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں صرف صوبہ سندھ میں صحت کی بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جاتی ہیں۔ ہفتے کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے سے این آئی سی وی ڈی سسٹم میں روزانہ چھ ہزار سے زائد مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ان سہولیات میں او پی ڈی سروسز سے لے کر انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی، بائی پاس سرجری، بچوں کے دل کے امراض کی سرجریز سے لے کر دیگر کئی پیچیدہ پروسیجرز شامل ہیں۔ بین الاقوامی معیار کی یہ سہولیات صرف این آئی سی وی ڈی کراچی اور اس کے دیگر نو سیٹلائٹ سنٹرز میں میں بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے پورے پاکستان سے مریض جنہیں اپنے صوبوں میں یہ سہولیات لاکھوں روپے خرچ کرکے ملتی ہیں، سندھ کا رخ کر رہے ہیں اور این آئی سی وی ڈی کی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پروفیسر ندیم قمر نے مزید کہا کہ اینجو گرافی اور انجوپلاسٹی کی سہولیات کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان، سہون، مٹھی، نواب شاہ، لاڑکانہ، خیرپور اور سکھر میں مہیا کی جارہی ہیں جبکہ بائی پاس اور اوپن ہارٹ سرجری کی سہولیات کراچی کے علاوہ ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ اور سکھر میں باقاعدگی سے فراہم کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی سمیت بدین کے قصبے ٹنڈوباگو اور گھوٹکی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے درجنوں چیسٹ پین یونٹ دن رات سینے میں درد اور ہارٹ اٹیک کے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ پروفیسر ندیم قمر نے مزید کہا کہ ان کا ادارہ جبکہ اگلے ہفتے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھ مزید چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سندھ کے تمام 29 ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے بھی جارہے ہیں جو کہ اپنے نزدیکی سٹیلائیٹ سنٹرزسے منسلک ہوں گے جہاں پر دل کے علاج کی تمام مروجہ سہولتیں مہیا کی جا چکی ہی یہی وجہ ہے کہ نہ صرف بلوچستان اور جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان کے کونے کونے سے دل کے مریض این آئی سی وی ڈی سسٹم سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے جوق در جوق سندھ کا رخ کر رہے ہیں اس وقت بھی قومی ادارہ برائے امراض قلب کے تمام ہسپتالوں میں پاکستان کے مختلف کونوں سے آئے ہوئے مریض داخل ہیں۔

مزید خبر یں

نیویارک (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اسمارٹ فون صارفین کے لیے جلد معلوماتی ایپ متعارف کرائے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں ہیپاٹائٹس سی کیخلاف استعمال کی جانے والی دوائی سے کورونا وائرس کے 11 مریض صحت یاب ہونیکا دعویٰ کیا گیا ہے ۔چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ٹیم کے مطابق ہیپاٹائسس سی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں کوصحت ... تفصیل

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے حفظان صحت بالخصوص کرونا وباء سے بچائو کے لیے جاری آگاہی مہم کے دوران شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ناگزیر حالات میں دستانوں کا استعمال کریں۔ وزارت صحت نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ... تفصیل