اسلام آباد ہائی کورٹ کا ملزم عبد الغنی مجید کی ضمانت منظوری کا فیصلہ
ایران سے آنے والے 600 افراد کلیئر قرار، ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد : سندھ حکومت
وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
تازہ تر ین

رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رتو ڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے باعث ایک ہزار 46 تک جاپہنچی ہے۔لاڑکانہ کی سب ڈویژن رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کو روکنے کے لیے گلوبل فنڈ کا رتو ڈیرو میں ایڈز کے متاثرہ مریضوں کے لیے ایک ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رتو ڈیرو میں 510 بچوں میں ایڈز پایا گیا ہے جبکہ 155 لڑکیوں اور 53 لڑکوں میں ایڈز کی تشیخص ہو چکی ہے، 328 چھوٹی بچیوں میں بھی ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں۔رتوڈیرو میں گلوبل فنڈ کے تعاون سے ایڈز کے متاثرہ مریضوں کو ساری زندگی کے لیے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی حکمت تیار کر لی گئی ہے ساتھ ہی ساتھ ایڈز کے مرض سے نمٹنے کے لیے سرویلنس سٹم شروع کرنے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔ڈیلبو ایچ او کی ٹیم رتو ڈیرو میں ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ میں انفیکشن کنٹرول ٹریننگ کرائے گی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ءمیں 22 ہزار افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایڈز کے مرض میں مبتلا 14سال تک کی عمر کے بچوں کی تعداد 1400 ہوچکی ہے اور5 ہزار900 خواتین اس مہلک بیماری کا شکار ہوئیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مردوں میں بھی ایڈز کا تیزی سے پھیلاو دیکھنے میں آیاہے۔ سال 2018 میں 15 ہزار مرد ایڈزمیں مبتلا ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔

مزید خبر یں

لندن /تہران(نیوزڈیسک) برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اب تک 210 افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن ایرانی حکومت کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپا رہی ہے۔برطانوی میڈیا نے بتایاکہ ایران میں کرونا کے نتیجے میں دارالحکومت تہران میں 100 ... تفصیل

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس نے مزید 47 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد چین میں اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 835 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ... تفصیل

جنیوا(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایسی اقسام سے تعلق رکھتا ہے جو انسانوں اور جانوروں میں تنفس یعنی سانس لینے میں دشواری جیسے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں،لوگ قدرتی طور پر خوفزدہ ہیں کیونکہ وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے ... تفصیل