حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ادرک اورلہسن کا استعمال بریسٹ کینسر سے بچاسکتاہے،محققین

نیویارک(نیوزڈیسک)پیاز اور لہسن ایسی سبزیاں ہیں جن کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے اور انہیں صحت کے لیے فائدہ مند بھی مانا جاتا ہے اور اب دریافت کیا گیا کہ یہ خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ کم کرنے میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بفالو یونیورسٹی اور پیورٹو ریکو یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں پہلی بار آبادی میں ان دونوں سبزیوں کے استعمال اور بریسٹ کینسر کے خطرے پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ جو خواتین لہسن اور ادرک کا استعمال کرتی ہیں، ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تحقیق کے نتائج سے ماضی کے ان سائنسی شواہد کو تقویت ملتی ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ ان دونوں سبزیوں کا استعمال کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔اس نئی تحقیق میں پیورٹو ریکو کی خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا جو پیاز اور لہسن کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں جس کو وہ ایک چٹنی سوفوریٹوکی شکل میں کھاتی ہیں جبکہ ان کا استعمال پکوانوں میں عام کیا جاتا ہے۔محققین کے مطابق پیورٹو ریکو میں بریسٹ کینسر کی شرح براعظم امریکا میں سب سے کم ہے اور اسی لیے یہاں کی آبادی تحقیق کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان دونوں پر اس لیے توجہ مرکوز کی گئی کیونکہ یہ فلیونوئڈز اور آرگنو سلفر کمپانڈ سے لیس ہوتی ہیں اور یہ کمپانڈز یا مرکبات اانسانوں میں انسداد کینسر جیسا کام کرتے ہیں جو کہ جانوروں پر ہونے والی تجرباتی تحقیق میں دیکھا گیا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان دونوں کے امتزاج سے ملنے والی چٹنی کا روزانہ کچھ مقدار میں استعمال بریسٹ کینسر کا خطرہ 67 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔اگرچہ یہ تحقیق تجزیاتی تھی اور اس میں ان دونوں کے اس فائدے کے پیچھے موجود میکنزم کی وضاحت نہیں کی گئی مگر محققین کے خیال میں فلیونوئڈز اور آرگن سلفر کمپانڈز ہی بنیادی وجہ ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل