ایران سے کورونا وائرس پاکستان پہنچنے کا خدشہ، بلوچستان میں طبی ایمرجنسی نافذ
چین سمیت 33 ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز کر گئی
کورونا وائرس: پاکستان سے ایران جانے والے مسافروں کو تفتان بارڈر پر روک دیا گیا
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کالاہور کو سر گرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ
پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4000 سے تجاوز کر گئی

Dengue

خیبرپختونخوا/ لاہور(نیوزڈیسک) ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز انتہائی تیزی کےساتھ اضافہ ہونے لگا، ناکافی حکومتی اقدامات کے باعث مریض، ان کے عزیز و اقارب اور عوام تشویش کا شکار ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کے 110 نئے مریضوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا جس کی وجہ سے کل مریضوں کی تعداد 4117 ہوگئی ہے۔ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 203 مریض زیرعلاج ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئے مریضوں میں سے 34 پشاور کے رہائشی ہیں، اس طرح پشاور سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی کل تعداد 2004 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مانسہرہ اور مردان سے تعلق رکھنے والے 13/13 مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ صوابی کے 11رہائشیوں میں بھی ڈینگی کے مرض کی تصدیق کی گئی ہے۔دستیاب اعداد وشمار کے مطابق شانگلہ سے سات، ڈی آئی خان اور کوہستان سے پانچ / پانچ مریضوں میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ 217 نئے مریضوں کو مختلف وسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمارکے مطابق راولپنڈی کے 169، لاہور کے 14، شیخوپورہ کے تین، ملتان کے چار، مظفر گڑھ کے پانچ، گجرات کے پانچ، حافظ آباد کے ایک، سیالکوٹ کے ایک، پاکپتن کے دو، سرگودھا کے تین، لیہ کے ایک، اٹک کے ایک، ساہیوال کے پانچ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک، جھنگ کے ایک اور میانوالی کے ایک شہری میں ڈینگی وائرس پائے جانے کی تصدیق کے بعد علاج معالجے کےلئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ ہسپتال سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق صحت یابی کے بعد 178 مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، گوجرانوالہ، جہلم اورمنڈی بہاﺅ الدین سے کسی نئے مریض نے ہسپتالوں کا رخ نہیں کیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پنجاب میں زیر علاج مریضوں میں سے 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ (DEAG) کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے تین اکتوبر تک ڈینگی کی وجہ سے 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ 4547 مریضوں نے ہسپتالوں کا رخ کیا جن میں سے 3925 صحتیابی کے بعد اپنے گھروں کو واپس بھی جا چکے ہیں جبکہ باقی زیرعلاج ہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کو لگنے والی ڈرپس کاسٹاک کم پڑ گیا ہے۔

مزید خبر یں

تہران /بیجنگ (نیوزڈیسک) ایران میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چین سے پھیلنے والے وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے حکام نے بتایاکہ ... تفصیل

جنیوا(نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ چین سے واضح تعلق نہ رکھنے والے کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کے باعث مہلک کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے مواقع کم ہورہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) تحقیق کے مطابق زیتون کو انسانی صحت اور جلد کی خوبصورتی کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں تیار کی جانے والی بیوٹی پروڈکٹس میں زیتون کے تیل کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل سے تیار ... تفصیل