اسلام آباد ہائی کورٹ کا ملزم عبد الغنی مجید کی ضمانت منظوری کا فیصلہ
ایران سے آنے والے 600 افراد کلیئر قرار، ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد : سندھ حکومت
وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
تازہ تر ین

ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد 24ہزار سے تجاوز کر گئی

dengue

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی،اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی، ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے130 مریض زیر علاج ہیں ، ترجمان پمز کے مطابق پمزمیں ڈینگی کے 81 مریض داخل ہیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6 سو سے زائد مشتبہ مریض پمز ہسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔ترجمان پمز کے مطابق نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے 118 سے زائد مریض داخل ہیں ۔فوزیہ نامی خاتون بے نظیر بھٹو اسپتال میں ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی ،فوزیہ دو روز قبل بے نظیر بھٹو ہسپتال میں داخل ہوئی ،فوزیہ کا تعلق کرسچن کالونی سے تھا ،ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی۔علاوہ ازیں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے روزانہ اجلاس ڈاکٹر ظفرمرزا کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی زیرصدارت ہوا جس میں ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور جڑواں شہر کی انتظامیہ کے افراد شریک ہوئے ،اجلاس میں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ 24ہزار سے زائد مریض ہسپتالوں سے شفایاب ہو کر ڈسچارج ھو چکے ہیں،انسداد ڈینگی کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ نے بتایاکہ کیس رسپانس کے زریعے بڑے پیمانے پر فوگنگ اور سپرے کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن حکمت عملی اپنا رہے ہیں، جڑواں شہر کے موثر اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے۔سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین مفت نگہداشت اور علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔

مزید خبر یں

لندن /تہران(نیوزڈیسک) برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اب تک 210 افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن ایرانی حکومت کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپا رہی ہے۔برطانوی میڈیا نے بتایاکہ ایران میں کرونا کے نتیجے میں دارالحکومت تہران میں 100 ... تفصیل

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس نے مزید 47 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد چین میں اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 835 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ... تفصیل

جنیوا(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایسی اقسام سے تعلق رکھتا ہے جو انسانوں اور جانوروں میں تنفس یعنی سانس لینے میں دشواری جیسے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں،لوگ قدرتی طور پر خوفزدہ ہیں کیونکہ وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے ... تفصیل