اشرف غنی دوسری بار افغان صدر بننے میں کامیاب ہوگئے
پاکستان کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ
خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت 9مارچ تک ملتوی
زینب الرٹ بل کا دائرہ پورے ملک تک بڑھانے کا فیصلہ
مسلم لیگ(ن ) کا مارچ میں حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
احساس اثاثہ جات پروگرام :حکومت کا مستحقین کو مویشی، رکشے اور ٹھیلے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
ترک صدرطیب اردوان کا کشمیر سے متعلق بیان، بھارت نے ترک سفیر کو طلب کرلیا
کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کیلیے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد
حمزہ شہباز نے اثاثوں میں اضافے کا ثبوت نہیں دیا: درخواست ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ
کراچی: کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی
تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی

Dengue patients

پشاور (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 75 نئے کیسسز کی تصدیق ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق 5 روز جاری رہنے والی ڈینگی آگاہی مہم 9 حساس یونین کونسلز میں چلائی جائےگی جس میں 55000 گھروں میں ڈینگی لاروا کا تدارک بھی شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر ادارے مہم کی نگرانی کریں گے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 2155 کیسسز کے ساتھ پشاور رواں سال خیبر پختونخوا کا سب سے متاثرہ ضلع قرار دیا گیا ہے۔شہر اقتدار بھی ڈینگی کے اثر سے نہیں نکل سکا ۔پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 2000 مشتبہ ڈینگی مریضوں کو لایا گیا جب کہ مزید 250 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔پولی کلینک اسپتال میں 800 مریضوں میں سے 100 مریضوں میں ڈینگی تشخیص کیا گیا جب کہ پولی کلینک اور پمز اسپتال میں ایمرجنسی کے نفاذ پر مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ڈینگی کے مریضوں کے لیے صرف ایک کاﺅنٹر ہونے کی وجہ سے مریض لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں جب کہ بلڈ سی پی اور ڈینگی کی تشخیص کے لیے آنے والوں کے لیے کوئی مناسب انتظام بھی موجود نہیں ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید190 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی اور اب تک 6100 ہزار شہری ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی مچھر کے وار سے اب تک 44 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 5 موبائل ہیلتھ یونٹ کام کر رہے ہیں۔بروقت فوگنگ اور اسپرے نہ ہونے کے باعث ڈینگی مچھر وبائی امراض کی شکل اختیار کر گیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد /بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے ،بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی دو رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی،ٹاسک فورس ممبران کو پاکستان کی خصوصی درخواست پر ووہان جانے کی اجازت دے دی گئی ... تفصیل

جنیوا (نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے چین سے پھوٹنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی خریداری، تقاریب کی منسوخی کے علاوہ کروز شپ سے سفر پر تحفظات کو حد سے زیادہ عالمی ردعمل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ... تفصیل

پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں ملک کے مختلف حصوں میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے ... تفصیل