حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

گوگل میپ نے کمزور بینائی والے افراد کےلئے اپنی ایپ میں مزید نئی آوازیں شامل کر دیں

نیویارک (نیوزڈیسک)گوگل میپ نے کمزور بینائی والے افراد کے لیے اپنی ایپ میں مزید نئی آوازیں شامل کر دی ہیں جس کے ذریعے کمزور بینائی والے افراد با آسانی سمتوں کے حوالے سے معلومات کی رسائی حاصل کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل میپ میں شامل کی جانے والی یہ نئی آوازیں لوگوں کو کسی نا معلوم اور ناواقف جگہ پر پراعتماد ہو کر چلنے میں بے حد آسانی فراہم کریں گی۔وہ لوگ جن کی قوتِ بصارت کسی نہ کسی وجہ سے متاثر ہے انہوں نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ساتھ کام کر کے ایپ میں اس نئے آپشن کو شامل کیا ہے جو اب صارفین کو مزید آوازوں کے ذریعے رہنمائی فراہم کرے گا جس میں مڑنے سے پہلے تک کا فاصلہ اور پیدل چلتے وقت سمتوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔جب صارفین کسی ایسی جگہ جا رہے ہوں گے جہاں انہیں اضافی احتیاط کی ضرورت ہے تو ایپ آواز کے ذریعے انہیں عبور کرنے کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کرے گی جبکہ ایپ انہیں نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتائے گی کہ اگر صارف غلطی سے دوسری سمت میں چلا گیا ہے تو اب انہیں واپس کس سمت کی طرف جانا چاہیے۔گوگل کمپنی میں ملازمت کرنے والے واکانا سوگیامہ جو کہ بینائی سے محروم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گوگل میپ کی ان اضافی آوازوں کے ذریعے رہنمائی سے میری زندگی بے حد آسان ہوگئی ہے اور اب میں اپنی منزل پر با آسانی پہنچ جاتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ان لوگوں لیے تو معمولی سی ہوگی جو کہ دیکھ سکتے ہیں مگر جو لوگ نابینا یا جن کی بینائی کمزور ہے یہ ان لوگوں کی نامعلوم اور ناواقف مقامات پر مدد کا واحد ذریعہ ہے۔واکانا سوگیامہ نے بتایا کہ یہ نیا آپشن ان لوگوں کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے جو بینائی کی خرابی کا شکار نہیں لیکن پیدل سفر کرتے وقت اسکرین کا استعمال نہیں کرنا چاہتے، یہ ان کے لیے بھی بہترین ایپ ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل