لاہور ہائیکورٹ :غیر شادی شدہ بیٹی ماں اور باپ کی پنشن وصول کرنے کی حق دار قرار
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس متاثرین کے لیے اسپتال مختص کرنے کا اعلان
کورونا وائرس کا خطرہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی لگادی ؛ پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ
جعلی اکاؤنٹس کیس: عبدالغنی مجید کی تمام ریفرنسز میں ضمانت منظور
کورونا وائرس: اندرون ملک سے ایران جانیوالے زائرین کا بلوچستان میں داخلہ بند
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی
تازہ تر ین

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید200 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے

Dengue patients

لاہور( نیوزڈیسک )ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید200 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے ۔ضلع راولپنڈی میں 124 اور لاہورمیں 17 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔بھکر سے 5، پاکپتن اور فیصل آباد سے 2،2، اٹک، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، خافظ آباد، خانیوال اورجہلم میں ڈینگی کا ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوا۔صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ پنجاب میں 1668 مقامات پر ڈینگی لاروا تلف کیا گیا جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر 29افراد کوگرفتار کیا گیا۔خیبرپختونخوا ہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 95 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا اور مریضوں کی تعداد 5ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے۔مردان 30، پشاور28، ہری پور10، اور صوابی سے ڈینگی کے 9 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ صرف پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 266 ہوگئی ہے۔بلوچستان کے سیکرٹری صحت کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں 3014 کیسز کا اندارج ہوا ہے۔ گوادر، کیچ اور لسبیلہ میں 1970 افراد میں ڈینگی وائرس کی باقاعدہ ہوئی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں 26 فروری کی شب کو کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد لوگ دھڑا دھڑ انٹرنیٹ پر مذکورہ وائرس سے بچاﺅ کی تدبیریں تلاش کرنے لگ گئے ہیں۔پاکستان سے قبل مذکورہ وائرس گزشتہ 3 ماہ سے دنیا ... تفصیل

لاہور /کوئٹہ (نیوزڈیسک) پنجاب اور بلوچستان میں پولیو کے مزید کیسز سامنے آگئےمحکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔حکام کے مطابق پولیو کا نیا کیس سبی کے علاقے سے سامنے آیا ہے جہاں 7 ماہ کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک ) چین میں کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگے، ایک ماہ کے دوران آج جمعرات کو سب سے کم 29 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 433 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ چین میں کرونا سے اب تک 2 ہزار 744 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ... تفصیل