آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور بڑا فیصلہ،پنجاب بھر میں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ دوکانیں رات 8بجے بند
پنجاب میں کورونا سے چوتھی اور ملک میں 10 ویں ہلاکت، مصدقہ کیسز کی تعداد 1327 ہوگئی
ملک بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند، وفاقی وزارت تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ و بلوچستان کی طرز پر پنجاب میں بھی نماز کے اجتماعات پر پابندی
وفاقی حکومت کا گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
کر اچی ،احتساب عدالتنے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، دس اپریل کو پیش ہونے کا حکم
چین سے مزید 56 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس، دیگر طبی سامان پاکستان پہنچ گیا
سندھ حکومت نے 27مارچ سے 5اپریل مساجد میں نمازکے اجتماعات پرپابندی عائد کردی
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان کر دیا
تازہ تر ین

پاکستان میں منہ کے کینسر کی شرح میں ہولناک حد تک اضافہ

mouth cancer

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان میں منہ کے کینسرکی شرح ہولناک حد تک بڑھتی جاری ہے جج کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشائی ممالک میں مردوں میں منہ کا کینسر سرفہرست ہے۔پاکستان میں منہ کا کینسر 43 فیصد ہے جس کی بنیادی وجہ گٹکا، چھالیہ، مین پوری، نسوارہے ،عالمی ادارے صحت کے مطابق کراچی میں منہ کے کینسر کی شرح 30 فیصد ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریبا 80 لاکھ سے زائد افراد منہ، جبڑے، حلق سمیت دیگرمختلف اقسام کے کینسرکے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یونین فار انٹرنیشنل کنٹرول(یو آئی سی سی)کے مطابق 2030 تک دنیاکی ڈھائی کروڑ سے زاہد آبادی کینسر کا شکار ہوجائے گی۔منہ کے کینسراور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور جناح اسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رزاق ڈوگر نے بتایاکہ اس کی بنیادی وجہ انسانی جینز میں رونما ہونے والے تغیرات ہیں جوکہ کینسر کا سبب بنتے ہیں۔پاکستان میں ہرسال منہ سمیت دیگرکینسر سے 14لاکھ سے زائد افرادکینسر جسے موذی مرض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ گٹکے میں شامل زہریلے اجزا سے حلق ،پھیپڑوں،گردوں اور پروسٹیٹ کے سرطان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ پان، چھالیہ، گٹکے اورسگریٹ نوشی کے استعمال سے یہ مرض 14 سے 15 سال کے نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ گٹکے میں مختلف کیمیکلز اور خاص قسم کا نشہ آور اشیا شامل کی جاتی ہے جسکی وجہ سے منہ میں (چھالے) السر بننا شروع ہوجاتا ہے جو بڑے زخم کی شکل بھی اختیارکرلیتے ہیں، سول اسپتال اونکالوجی یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر نورمحمد سومروکاکہنا تھا کہ جنوری2019سے وسط اکتوبرتک 900مریضوں کو منہ اورحلق کے کینسر میں معائنہ کیاجس میں زیادہ ترنوجوان کی تعداد شامل ہے۔آغا خان یونیورسٹی کے حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں بے دھواں تمباکوکے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کوکافی حد تک نظر انداز کیا جارہاہے۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں 300 ملین سے زائد افراد کسی نہ کسی قسم کا دھواں تمباکو استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے 85 فیصد افراد جنوبی ایشیائی ممالک مثلا پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہیں۔اس وقت کراچی میں گٹکے کی کم از کم 50 سے زائد چھوٹی بڑی فیکٹریاں اورکارخانے قائم ہیں جو روزانہ 5 لاکھ ٹن سے زیادہ گٹکا تیارکرتی ہیں۔

مزید خبر یں

نیویارک (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اسمارٹ فون صارفین کے لیے جلد معلوماتی ایپ متعارف کرائے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں ہیپاٹائٹس سی کیخلاف استعمال کی جانے والی دوائی سے کورونا وائرس کے 11 مریض صحت یاب ہونیکا دعویٰ کیا گیا ہے ۔چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ٹیم کے مطابق ہیپاٹائسس سی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں کوصحت ... تفصیل

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے حفظان صحت بالخصوص کرونا وباء سے بچائو کے لیے جاری آگاہی مہم کے دوران شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ناگزیر حالات میں دستانوں کا استعمال کریں۔ وزارت صحت نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ... تفصیل