حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایک بارپھراحتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا

پشاور(نیوزڈیسک) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایک بارپھراحتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔چیئرمین گرینڈہیلتھ الائنس ڈاکٹرعالمگیر نے کہاہے کہ حکومت معاملہ حل کرنے کے بجائے دھمکیاں دے رہی ہے ۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈہیلتھ الائنس کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹرعالمگیر کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت معاملہ حل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، معاملات صرف بامقصد مذاکرات سے حل ہوتے ہیں نہ کہ دھمکیوں سے،لیکن حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے ۔حکومت کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں لیکن وہ سب بے اختیار ہیںتمام مذاکرات اکر نوشیروان برکی پر رکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے تمام ڈاکٹرز 10 بجے سے روزانہ ایک گھنٹے کا احتجاج کرینگے جبکہ 11 نومبر سے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے دیاجائے گااور ہسپتالوں میں وارڈز کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گاان کا کہنا تھا کہ گرینڈہیلتھ الائنس کی جانب سے گاﺅں گاﺅں فری میڈیکل کیمپ لگائیں جائیں گے اور تمام ڈاکٹرز ہفتے کے دن اپنے کلینکس میں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے تاکہ مریضوں کو ریلیف مل سکے ایمرجنسی اپریشنز بھی جاری رہیں گے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل