پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
دنیا بھر میں کرونا وبا کے مریض 10 لاکھ، ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار تک جا پہنچی
ڈینیئل پرل قتل، سندھ حکومت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

پاکستان میں سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکیسن کا کامیاب تجربہ

کراچی(نیوزڈیسک) ماہرین نے سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکیسن تیار کرلی ہے، پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد افراد سانپ کے کاٹے کا شکار ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسرز اور ماہرین نے کارنامہ کر دکھایا اور سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکیسن کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد ڈاﺅ یونیورسٹی بھی سانپ کے کاٹے کی ویکسین تیار کرسکے گی۔پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد افراد سانپ کے کاٹے کا شکار ہوتے ہیں اور سانپ کا ڈسنا 10 ہزار سے زائد افراد کی اموات کی وجہ بنتا ہے ، پاکستان سالانہ 50 ہزار اے ایس وی وائلز درآمد کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق ریپ کو ویکیسن کے لائسنس کےلئے درخواست دے دی ہے۔خیال رہے سانپ کا زہر انسان کے لیے بہت خطرناک ہوسکتا ہے تاہم اگر متاثرہ شخص کو بروقت طبی امداد دی جائیں تو اس کی جان کو محفوظ بھی بنایا جاسکتا ہے۔عام طور پر سانپ انسانی جسم کے دو حصوں ٹخنے یا ہاتھ پر کاٹتا ہے جس کے بعد پنڈلی یا کاندھے میں زہر پھیلنے کی علامات واضح ہوجاتی ہیں۔امریکی ماہرین کے نزدیک سانپ کے کاٹنے اور زہر کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے، ہلکے حملے کی صورت میں متاثرہ جگہ کی صفائی اور دیکھ بھال کر کے مزید نقصان سے بچا جاسکتا ہے، متاثرہ شخص کے جسم کا خون نکال کر ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے جس کے بعد زہر اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔اگر کسی شخص پر سانپ زور دار طریقے سے حملہ کرے تو اس کے جسم میں زہر کی تاثیر کو روکنے کے لیے اینٹی ٹاکسن کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا(نیوزڈیسک) پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی ٹیکوں کی مہم معطل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اس کے شراکت داروں نے فیصلہ کیا کہ قومی ... تفصیل

بیجنگ(نبوزڈیسک)کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین کے ماہرین کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے گھریلو جانور بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ہاربن میں موجود جانوروں کی بیماریوں ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)نئے نوول کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کھانسی یا چھینکنے والے فرد سے کم از کم 6 فٹ دور رہنا چاہیے۔ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فاصلہ کم ہے ... تفصیل