لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد
اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ماہ میں 72 فیصد کم ہوگیا
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانےوالی عدالت کی تشکیل کالعدم قراردینے کےخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ :ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
تازہ تر ین

دنیا میں پہلی بار جنسی تعلق سے ڈینگی ہونے کی تصدیق ہوگئی

میڈرڈ (نیوزڈیسک) دنیا میں پہلی بار جنسی تعلق سے ڈینگی ہونے کی تصدیق ہوگئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلی بار جنسی تعلق کی وجہ سے ڈینگی کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کی تصدیق کردی گئی۔جنسی تعلق کی وجہ سے ایک دوسرے شخص میں ڈینگی وائرس منتقل ہونے کا پہلا کیس یورپی ملک اسپین میں سامنے آیا۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق اسپین کے محکمہ صحت نے جنسی تعلق کی وجہ سے ایک سے دوسرے شخص میں ڈینگی کیس کے منتقل ہونے کی تصدیق کردی۔یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا کیس ہے، اس سے قبل جنوبی کوریا میں حال ہی میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون میں بتایا گیا تھا کہ مرد اور خاتون کے جنسی تعلق کی وجہ سے ڈینگی وائرس پھیلنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔اسپین کے محکمہ صحت نے جنسی تعلق سے ایک سے دوسرے شخص میں پھیلنے والے ڈینگی کے وائرس کو جنوبی کوریا کے تحقیقی مضمون کی کڑی قرار دیا اور کہا کہ ایک مرد کی جانب سے دوسرے مرد کے ساتھ جنسی تعلق کرنے کی وجہ سے ڈینگی کا وائرس پھیلا۔محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ شخص نے اپنے ایک مرد ساتھی کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کیے، جس کے بعد دوسرے مرد بھی ڈینگی سے متاثر ہوئے اور رواں برس ستمبر میں اس کیس کی تصدیق ہوئی۔اسپینی حکام کے مطابق جنسی تعلق کے بعد ڈینگی سے متاثر ہونے والے شخص کی عمر 41 برس ہے اور اس کا ساتھی مرد کیوبا کے سفر کے دوران ڈینگی وائرس کا شکار ہوا تھا۔محکمہ صحت کے ماہرین اس بات پر بھی پریشان دکھائی دئیے کہ متاثرہ شخص کو کیوبا میں ڈینگی کیسے ہوا، کیوں کہ وہاں ڈینگی کا مرض عام نہیں پایا جاتا، تاہم بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ متاثرہ شخص کو کیوبا میں ہی ڈینگی ہوا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپین کے محکمہ صحت کے حکام نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ دونوں متاثرہ مردوں کے اسپرم کا ٹیسٹ کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دونوں میں ایک جیسا ہی ڈینگی ہے۔اسپینی حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کیوبا سے ڈینگی میں متاثر ہونے والے شخص میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی اور ان کی جانب سے ساتھی مرد کے ساتھ جنسی عمل کرنے کے بعد ان کے ساتھی میں بھی ان جیسی ہی علامات پائی گئیں۔ دونوں کے اسپرم سے اس بات کی بھی تصدیق ہوئی کہ دونوں ڈینگی کے اس خاص وائرس سے متاثر ہیں جو کیوبا میں پایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ڈینگی کا مرض جنوبی ایشیا و افریقی ممالک میں عام ہے، تاہم یہ مرض ہر اس ملک میں موجود ہے، جہاں مچھر موجود ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد /بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے ،بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی دو رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی،ٹاسک فورس ممبران کو پاکستان کی خصوصی درخواست پر ووہان جانے کی اجازت دے دی گئی ... تفصیل

جنیوا (نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے چین سے پھوٹنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی خریداری، تقاریب کی منسوخی کے علاوہ کروز شپ سے سفر پر تحفظات کو حد سے زیادہ عالمی ردعمل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ... تفصیل

پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں ملک کے مختلف حصوں میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے ... تفصیل