نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

ناشتہ نہ کرکے اسکول جانیوالے بچوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، تحقیق

لندن (نیوزڈیسک)ناشتہ نہ کرکے اسکول جانیوالے بچوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ برطانیہ میں کی گئی حالیہ تحقیق نے اس حوالے سے ایک انکشاف کیا ۔تحقیق کے بعد ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ بچے جو صبح بغیر ناشتے کے اسکول جایا کرتے ہیں ان کے ’جی سی ایس ای‘ (جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری اسکول) گریڈز (نتائج) ان بچوں کے مقابلے میں کم ہوتے تھے جو کہ اسکول ناشتہ کر کے جایا کرتے تھے۔ماہرین نے بتایا کہ سیکنڈری اسکول کے وہ طلبہ جو روزانہ ناشتہ کرکے اسکول جاتے تھے ان کے گریڈ ان بچوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ تھے جو کہ ناشتہ کیے بغیر اسکول آتے تھے۔یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز کی جانب سے کی گئی جس کے بعد ماہرین نے بتایا کہ ناشتہ کیے بغیر اسکول جانےوالے بچوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔یارکشائر کے اسکولوں اور کالجوں میں طلبہ کا سروے کرنے والے ماہر تعلیم انگلینڈ کے ہر سرکاری اسکول میں طلبہ کو مفت ناشتے دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ،فی الحال برطانیہ میں چیریٹیز میجک بریکفاسٹ اور فیملی ایکشن حکومت کے مالی تعاون سے معاشرتی اور معاشی طور پر پسماندہ علاقوں میں 1،800 سے زائد اسکولوں کے طلبہ کو ناشتہ فراہم کرتی ہے۔یونیورسٹی آف لیڈز اسکول آف سائیکالوجی کی تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر کیٹی ایڈولفس نے کہا ہمارے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ دماغ کو کارکردگی کرنے کے لیے ایندھن یعنی غذا کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر طلبہ بغیر ناشتے کے اسکول جائیں گے تو یہ طلبہ کے لیے نقصان کا باعث ہوگا۔ڈاکٹر کیٹی ایڈولفس نے بتایا کہ ہم اس حوالے سے پہلے بھی ایک تحقیق کر چکے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ ناشتہ کرکے جانے والے بچوں کی کارکردگی زیادہ بہتر ہوتی ہے جس سے ان کے امتحانی نتائج پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ بچے جب ناشتہ کرکے آتے ہیں تو ان کے جسم کو وہ تمام غذائی اجزاءملتے ہیں جس سے وہ بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے اور اس سے جلد چیزوں کو سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا(نیوزڈیسک) پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی ٹیکوں کی مہم معطل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اس کے شراکت داروں نے فیصلہ کیا کہ قومی ... تفصیل

بیجنگ(نبوزڈیسک)کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین کے ماہرین کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے گھریلو جانور بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ہاربن میں موجود جانوروں کی بیماریوں ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)نئے نوول کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کھانسی یا چھینکنے والے فرد سے کم از کم 6 فٹ دور رہنا چاہیے۔ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فاصلہ کم ہے ... تفصیل