لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد
اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ماہ میں 72 فیصد کم ہوگیا
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانےوالی عدالت کی تشکیل کالعدم قراردینے کےخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ :ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
تازہ تر ین

مصر میں بلیوں، شیروں، مگر مچھوں اور سانپوں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت

قاہرہ (نیوزڈیسک ) دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جانے والی مصری تہذیب سے گزشتہ ماہ اکتوبر میں ماہرین نے ایک صدی بعد انتہائی اچھی حالت میں 30 حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعوی کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر کے آثار قدیمہ کے ماہرین نے دریائے نیل کے کنارے واقع شہر اقصر کے قریب الاساسیف نامی علاقے سے 3 ہزار سال پرانے مرد، خواتین و بچوں کے تابوت اصل حالت میں دریافت کیے تھے۔دریافت کیے گئے تمام تابوت انتہائی اچھی حالت میں موجود تھی جن سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ قدیم مصری تہذیب کے مذہبی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کی حنوط شدہ لاشیں ہوں گی۔مذکورہ 30 تابوتوں کے بعد اب مصری حکام نے ایک بار پھر لکڑی اور کانسی کے بنے 75 تابوت اور متعدد جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں بھی دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ مصری محکمہ آثار قدیمہ نے بتایا کہ دریافت کیے گئے مذکورہ تابوت اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں 28 ویں قبل مسیح صدی سے 30 ویں قبل مسیح صدی کے درمیان کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ تابوتوں اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں کو 2004 میں دریافت کیے جانے والے سقارہ قبرستان کے قریب دریافت کی گئیں جو تاریخی مقام ہاستت ہیکل کے قریب ہے۔مصری حکام نے دریافت ہونے والے تابوتوں اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں کو ایک عجائب گھر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کہ مذکورہ جگہ مزید نایاب چیزیں ملیں گی۔مصری حکام کے مطابق جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں جس جگہ ملی ہیں وہاں قدیم مصری تہذیب میں بلیوں کا مندر ہوا کرتا تھا جہاں ان سمیت دیگر جانوروں کی عبادت کی جاتی تھی۔دریافت ہونے والی جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں میں سے کچھ جانوروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔دریافت ہونے والی جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں میں شیر کے بچوں، مگر مچھ، بلیوں، نیولے، سانپ، بھنوروں، باز اور بندروں کی لاشیں شامل ہیں۔حکام نے دریافت ہونے والے تابوتوں اور جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں کو عوام کی نمائش کے لیے بھی رکھا اور لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد /بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے ،بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی دو رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی،ٹاسک فورس ممبران کو پاکستان کی خصوصی درخواست پر ووہان جانے کی اجازت دے دی گئی ... تفصیل

جنیوا (نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے چین سے پھوٹنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی خریداری، تقاریب کی منسوخی کے علاوہ کروز شپ سے سفر پر تحفظات کو حد سے زیادہ عالمی ردعمل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ... تفصیل

پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں ملک کے مختلف حصوں میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے ... تفصیل