چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

سائیبریامیں18 ہزار سال پہلے مرنے والا جانور اصل حالت میں برآمد

سٹاک ہوم(نیوزڈیسک)سائبیریا کے محققین نے حال ہی میں ایک ایسا قدیم جانور دریافت کیا ہے جو 18 ہزار سال پہلے مرنے کے باوجود بھی تاحال اپنی اصل حالت میں پایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محققین نے انکشاف کیا کہ 18ہزار سال قبل مرنے والا یہ جانور برف میں جما ہوا تھا اور یہ آج بھی اسی حالت میں موجود ہے۔اسٹاک ہوم کے محققین نے 2018 میں موسم گرما میں شمال مشرقی سائبیریا کے ایک دور دراز علاقے بلییا گورا سے اس قدیم جانور کو دریافت کیا تھا۔اس جانور کی ناک، دانت اور دیگر اعضاءتاحال سلامت ہیں اور اسے دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ ابھی ابھی مرا ہو۔ یہ جانور صرف 2 سال کی عمر میں مر گیا تھا اور اس کے بعد سے زیر سطحی زمین کے حصے میں دبا ہوا تھا۔سوڈان کے سینٹر آف پیلیوجنیٹکس کے محقق لَو ڈیلین اور ڈیوس اسٹینٹن اس جانور کی پسلیاں مطالعے کے لیے اپنے ساتھ سوڈان لے آئے ہیں۔محققین نے بتایا کہ یہ بات ابھی تک مکمل طور پر واضح نہیں ہوئی ہے کہ یہ کتا ہے یا بھیڑیا لیکن اس حوالے سے جینیاتی طور تحقیق کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ یا تو ابتدائی دور کا ماڈرن بھیڑیا یا ابتدائی دور کا کتا ہوسکتا ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی حکام نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکام ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےمتاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف چینی حکام نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک ) چین میں کورونا وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 813 سے بڑھ کر 906 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیماروں کی تعداد میں بھی3ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے اور ... تفصیل