چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

بائیو سائنسز کو علم زندگی کو تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق کو اہمیت دی جائے،ایوجن وولفارتھ

کراچی (نیوزڈیسک) جرمنی کے قونصل جنرل ایوجن وولفارتھ نے تحقیق کاروں ، سائنسدانوں اور کاروباری افراد پر زور دیا ہے کہ وہ بائیو سائینسز کے شعبہ میں تحقیق کے کام کی حوصلہ افزائی میں دلچسپی لیں کیونکہ اس کا علم انسانوں، جانوروں اور پودوں کی ہیلتھ اور تبدیلی کا سبب بن رہا ہے اور ان کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں موسم کی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ پر تحقیق کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے لیکن بائیو سائینسز کے شعبہ تحقیق کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے اتنی ہی توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے بائیو سائینسز کے شعبہ کے زیر اہتمام اپلائیڈ بائیو سائینسزپر ہونے والی ماجو کی پہلی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی کاخطاب کرتے ہوئے کہی جس کا تھیم ٹیکنالوجی کی نئی شکل دینا تھا۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے ماجو کی فیکلٹی آف لائف سائینسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم، کراچی اسکو ل آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ذیشان احمد،سینٹر برائے انٹریپرینوریل ڈیویلپمنٹ، آئی بی اے کراچی کے ڈاکٹر شاہد قریشی اور کانفرنس کی آرگنائیزنگ سیکریٹری ڈاکٹر مریم شفیق نے خطاب کیا جبکہ بائیو سائینسز کے شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر ہما جاوید نے میزبان کے فرائیض انجام دئے۔کانفرنس سے اپنے خطاب میں قونصل جنرل جرمنی ایوجن وولفارتھ نے بتایا کہ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ اس وقت جرمنی میں زندگی بچانے والی ادویات پر تحقیق کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے اور بائیو سائینسز کے شعبہ میں تحقیقی کام کے لئے بے شمار کمپنیاں خطیر رقوم فرایم کررہی ہیں جس کی وجہ سے اس شعبہ میں تحقیق کام بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی حکام نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکام ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےمتاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف چینی حکام نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک ) چین میں کورونا وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 813 سے بڑھ کر 906 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیماروں کی تعداد میں بھی3ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے اور ... تفصیل