چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

خیرپور ،ہیپاٹائٹس سے 105 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

خیرپور (نیوزڈیسک) خیرپور ضلع کی تحصیل فیض گنج میں ہیپاٹائٹس سے 105 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔سینگھیا ملا پانی استعمال کرنے سے عوام بیماریوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے فراہم کردہ 25 واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشن فنکشنل نہ ہوسکے۔ضلع انتظامیہ عوامی شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کررہی ہے علاقہ مکین۔ فیض گنج تحصیل کی دو ٹاﺅن کمیٹیوں پکاچانگ،کرونڈی،بھنگو بہن،کوٹ لالو،اکری چودگی،کنڈیاری،خوش خیر محمد ہسبانی،کرم خان راجپر،امن چودگی،رحمت اللہ چانگ سمیت مضافاتی علاقوں دیہاتوں میں سینکھیا ملا زہریلا پانی استعمال کرنے کی وجہ سے 105 افراد ہیپاٹائٹس،شگر،چمڑی ،بلڈ پریشر سمیت دیگر وبائی امراض کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں جن میں گاﺅں بلوچ خان چانگ کے رہائشی 18 افراد سینگھیا پانی پینے کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سینکڑوں مریضوں کا سندھ کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔صوفی اسحاق سومرو کے مطابق پبلک ہیلتھ کی جانب سے پکاچانگ،علی آباد،رحمت چانگ،مزار چانگ،کرونڈی،کوٹ لالو میں 2 آر او پلانٹ سمیت 25 واٹر سپلائی کی اسکیمیں فراہم کیں تاکہ مقامی افراد پینے کا میٹھا پانی حاصل کرسکیں تاہم واٹر سپلائی پمپنگ اسٹیشن جوں کے توں پڑے انتظامیہ کا منہ چڑھارہے ہیں جس سے مقامی افراد فائدہ حاصل نہیں کرسکے ہیں،علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ سال 1992 میں 7 افراد ایک ہین روز میں ہیپاٹائٹس کے سبب فوت ہوگئے تھے تاحال مزکورہ گاﺅں کا ہر دوسرا آدمی ہیپاٹائٹس کے مرض کا شکار ہے،عالمی ادارہ صحت نے مزکورہ گاﺅں کے پانی کا چکاس کیا تھا اور پینے کے لئے زہر قرار دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا تھاکہ پورے گاﺅں میں زیر زمین پانی میں سینکھیا ہے جو استعمال کے قابل نہیں ہے،فیض گنج تحصیل میں تعلقہ ہسپتال 25 رورل ہیلتھ سینٹر قائم ہیں تاہم کہیں بھی ہیپاٹائٹس مرض کی چکاس کا سینٹر قائم نہیں کیا گیا ہے ،ٹاﺅن کمیٹی پکاچانگ کے چیئرمین کے مطابق ان کی ٹاﺅن کمیٹی کی جانب سے میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے 100 سے زائد اسکیمیں فراہم کرچکے ہیں جہاں کی شکایت آتی ہے وہاں میٹھا پانی فراہم کیا جاتا ہے،میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے پبلک ہیلتھ والوں کو آگاہ کیا ہے کہ دیہاتیوں کو پینے کا میٹھا پانی ترجیح بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔فیغ گنج تحصیل کے تمام دیہاتوں کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر خیرپور۔محکمہ پبلک ہیلتھ کے ارباب اختیارکو شکایات کیں کہ ان کے علاقے میں زیر زمین پانی میں بھاری مقدار میں سینکھیا آگیا ہے اب وہ آدمی کیا جانوروں کے استعمال کے قابل بھی نہیں رہا ہے لیکن ضلع انتظامیہ عوامی منتخب نمائندے ان کی آواز کو سننے اور ان کو درپیش مسائل سے نجات دلانے میں مخلصی نہیں بلکہ چشم پوشی کامظاہرہ کررہےہیں،محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر احمد خان کے مطابق فیض گنج میں واٹر سپلائی اسکیمیں بھاری تعداد میں فراہم کیں ہیں جن میں کچھ قابل استعمال اور کچھ خراب پڑی ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے عوام پینے کے میٹھے پانی سے محروم ہیں،

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی حکام نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکام ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےمتاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف چینی حکام نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک ) چین میں کورونا وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 813 سے بڑھ کر 906 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیماروں کی تعداد میں بھی3ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے اور ... تفصیل