کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 تک جاپہنچی ،11 افراد جاں بحق
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
پنجاب میں کورونا سے چوتھی اور ملک میں 10 ویں ہلاکت، مصدقہ کیسز کی تعداد 1327 ہوگئی
ملک بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند، وفاقی وزارت تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری
تازہ تر ین

آسٹریا کے ماہرین نے زیرِ آب سانس لینے والا نظام بنادیا

وائنا(نیوزڈیسک) آسٹریا کے ماہرین نے زیرِ آب سانس لینے والا ایسا نظام بنایا ہے جو تیراکی سے ہی آکسیجن یا ہوا تیار کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق جب تک کوئی پیراک زیرِ آپ حرکت کرکے آگے بڑھتا رہتا ہے یہ اس کے لیے ہوا تیار کرتا رہتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی تفصیلات کے ایگزولنگ ایک چھوٹے پائپ کے ذریعے ایک ہوا بھرے بیگ سے جڑا رہتا ہے جو پانی کی سطح پر تیرتا ہوا آپ کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتا رہتا ہے۔پائپ سطح آب سے نیچے آتے ہوئے آپ کے سینے پر لگے پلاسٹک کے شفاف ڈبے سے جڑا ہوتا ہے اور اس کے اندر ربڑ سے بنا غبارے نما بلیڈر ٹانگوں کی حرکت سے پھیلتا اور سکڑتا ہے۔اس طرح اوپر تیرتے ہوئے بیگ سے ہوا پائپ کے ذریعے اندر پہنچتی رہتی ہے جو منہ کے ذریعے تیراک کو آکسیجن فراہم کرتی ہے۔ اس طرح حرکت سے یہ پورا نظام آپ کے لیے ہوا کشید کرتا ہے۔اسے ایک ماہر جوئرگ ٹراگشنگ نے ڈیزائن کیا ہے جن کے مطابق ایگزولنگ لامحدود وقت کے لیے آکسیجن فراہم کرتا ہے۔آپ کو آکسیجن صرف اسی وقت ملنا بند ہوجاتی ہے جب آپ خود حرکت چھوڑ دیتے ہیں تاہم یہ نظام محدود ہے اور اس کے ذریعے آپ صرف 5 میٹر گہرائی میں ہی جاسکتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی کی گہرائی کے ساتھ ساتھ دباﺅ کے وجہ سے مسلسل ہاتھ پاﺅں چلانا مشکل سے مشکل تر ہوجاتا ہے اور یوں پیراک ڈوب بھی سکتا ہے۔ اسی بنیادوں پر یہ اسنارکلنگ سے بہتر ہے اور اسکوبا نظام سے بہت پیچھے ہے۔اس نظام کو پانی کے اندر چھوٹے کاموں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن میں سوئمنگ پول سے پانی نکالے بغیر اس کی مرمت وار جھیلوں وغیرہ میں تحقیق شامل ہے۔

مزید خبر یں

نیویارک (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اسمارٹ فون صارفین کے لیے جلد معلوماتی ایپ متعارف کرائے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں ہیپاٹائٹس سی کیخلاف استعمال کی جانے والی دوائی سے کورونا وائرس کے 11 مریض صحت یاب ہونیکا دعویٰ کیا گیا ہے ۔چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ٹیم کے مطابق ہیپاٹائسس سی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں کوصحت ... تفصیل

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے حفظان صحت بالخصوص کرونا وباء سے بچائو کے لیے جاری آگاہی مہم کے دوران شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ناگزیر حالات میں دستانوں کا استعمال کریں۔ وزارت صحت نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ... تفصیل