لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد
اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ماہ میں 72 فیصد کم ہوگیا
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانےوالی عدالت کی تشکیل کالعدم قراردینے کےخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ :ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
تازہ تر ین

صدرمملکت کا تھیلیسیمیاکے مرض کی بروقت تشخیص احتیاطی تدابیر اور علاج پر زور

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تھیلیسیمیاکے مرض کی بروقت تشخیص احتیاطی تدابیر اور علاج پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور مساجد کے ذریعے معاشرے میں آگاہی پیدا کرکے اس مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں 14 ویں نیشنل تھیلیسیمیا کانفرنس اینڈ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے سد باب کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے،تھیلیسییمیا کے مرض کی روک تھام کے حوالے ایران کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ وزیر اعظم نے بھی شعبہ صحت کو اولین ترجیح دی ہے،صحت کے شعبہ کا بجٹ بڑھایا گیا کم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے ایک لاکھ مریض ہیں۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی فلاح کے لئے کام کرنا نیک عمل ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ احتیاطی تدابیر سے تھیلیسیمیا کے مرض کو روکا جاسکتا ہے،معاشرے میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی فلاح کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے میں آگہی مہم سےتھیلیسیمیا کے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون سے بنانے سے زیادہ اس کا نفاذ اہم ہے،ہیپاٹائٹس کی مرض کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستانیوں میں خیرات اور عطیات دینے کا بڑا جذبہ ہے ‘ مخیر حضرات تھیلیسیمیا کے مرض کی روک تھام کے لئے خیرات اور عطیات کے ذریعے اس کار خیر میں بھرپور حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں اس مرض کی تشخیص احتیاطی تدابیر اور علاج سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، معاشرے میں میڈیا اور مساجد کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے فوت ہونے والے عثمان کو آئندہ 23مارچ کو صدارتی ایوارڈ دیا جائےگا کیونکہ اس نے نہ صرف خود اس بیماری کا بہادری سے مقابلہ کیا بلکہ تھیلیسیمیا کے دیگرمریضوں کی مدد بھی کی۔ تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا ‘ صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد‘ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی اور صدر تھیلیسیمیا فاﺅنڈیشن پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد /بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے ،بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی دو رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی،ٹاسک فورس ممبران کو پاکستان کی خصوصی درخواست پر ووہان جانے کی اجازت دے دی گئی ... تفصیل

جنیوا (نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے چین سے پھوٹنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی خریداری، تقاریب کی منسوخی کے علاوہ کروز شپ سے سفر پر تحفظات کو حد سے زیادہ عالمی ردعمل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ... تفصیل

پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں ملک کے مختلف حصوں میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے ... تفصیل