اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

دوران حمل ماں کا موٹاپا بچے کی نشوونما کیلئے نقصان دہ ہے، تحقیق

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حمل کے دوران ماں کا موٹاپا آنے والے برسوں میں بچوں کی نشوونما پر طویل المعیاد اثرات مرتب کرسکتا ہے۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کولمبیا یونیورسٹی کے میل مین اسکول آف پبلک ہیلتھ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوران حمل ماں کا موٹاپا آنے والے برسوں میں بچوں میں اسکول سے قبل ذہنی نشوونما اور لڑکوں میں ذہانت کی سطح یا آئی کیو میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔جریدے بی ایم سی پیڈیاٹرکس میں شائع تحقیق میں 368 ماﺅں اور ان کے بچوں کا جائزہ لیا گیا جو یکساں معاشی حالات اور علاقوں میں مقیم تھے۔خواتین کا جائزہ دوران حمل اور پھر اس وقت لیا گیا جب بچوں کی عمر 3 اور 7 سال ہوگئی،جب بچوں کی عمر 3 سال تھی تو سائنسدانوں نے بچوں کی موٹر اسکلز کی پیمائش کی اور دریافت یا کہ دوران حمل موٹاپے اور لڑکوں میں موٹر اسکلز متاثر ہونے کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے،اسی طرح 7 سال کی عمر میں دوبارہ جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ جن لڑکوں کی مائیں دوران حمل زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کی شکار ہوتی ہیں، وہ آئی کیو ٹیسٹ میں دیگر لڑکوں کے مقابلے میں 5 یا اس سے زیادہ پوائنٹس پیچھے رہتے ہیں، مگر لڑکیوں میں کوئی فرق دیکھنے میں نہیں آیا۔محققین کے مطابق مختلف عمروں میں نشوونما کا تجزیہ کرنے پر ہم نے یہ اثرات دریافت کیے جو کہ حیران کن ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اثرات وقت کے ساتھ برقرار رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نتائج کا مطلب کسی کو شرمندہ کرنا یا ڈرانا نہیں، ہم تو بس یہ سمجھنے کا آغاز کررہے ہیں کہ دوران حمل ماﺅں کے وزن اور ان کے بچوں کی صحت کے درمیان کس طرح کا تعلق موجود ہے۔

مزید خبر یں

نیویارک (نیوزڈیسک)کورونا وائرس سے 31 مارچ کی دوپہر تک دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار کے قریب جا پہنچی تھی تاہم ایک حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وبا سے ہلاکتیں ماضی میں کیے گئے اندازوں سے کہیں کم ہو رہی ہیں۔بیماریوں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے وٹس ایپ پر حکومت پاکستان کورونا ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ پاکستان میں کی جاننے والی کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں کورونا ... تفصیل