حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

وفاقی حکومت کا صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈسیک) وفاقی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم نے اب تک صحت انصاف کارڈز کے اجراءاور نتائج کی تفصیلات طلب کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں صحت کارڈ کی فراہمی کا 100 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیاگیا ،سابقہ فاٹا میں شہری اپنے شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔مفت علاج کی سہولت ملنے پر شہریوں نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ ڈاکٹرز کی بھاری فیسوں اور زیادہ خرچ کی وجہ سے علاج نہیں کروا پا رہے تھے۔ شہری نے کہاکہ انصاف کارڈ ملنے پر مہنگے علاج کی بھی مفت سہولت مل رہی ہے۔خیبر پختون خواہ کے 62 فیصد افراد کو مفت علاج معالجے کی سہولت مل گئی،فروری 2020 تک پورے صوبے میں 100 فیصد تک مفت علاج کی سہولت فراہم ہو گی۔وزیراعظم نے 2020 میں ملک بھر میں مستحق افراد تک صحت کارڈ پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صحت کارڈ رکھنے والا ہر شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتال کے علاوہ بڑے پرائیویٹ ہسپتال میں بھی مفت علاج کی سہولت ہو گی،سرجری ، آپریشن یا طبعی معائینے کے لئے ہزاروں روپے خرچ نہیں کرنا پڑیں گے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل