حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امید ہے دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائیں گے‘ ڈاکٹر ظفر مرزا

لاہور( نیوزڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 2019 میں معیشت کی طرح سماجی شعبوں میں زبردست تنزلی کا سامنا رہا ، دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائیں گے۔نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2019 میں صحت سے متعلق ہم نے اپنے وژن پر توجہ دی۔2019 صحت کارڈ کا اجرا ءکیا اور اس کا دائرہ وسیع کیا، دسمبر تک غریب خاندانوں تک صحت کارڈ پہنچاچکے ہیں جبکہ دسمبر 2020 تک پاکستان کی آدھی آبادی کو صحت کارڈ کا اجراءکا ہدف ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ 2017 تک پولیو کے کیسز کی تعدادمحدود ہوکر8رہ گئی تھی اور 2018 کے شروعات میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے کے اشارے ملے جبکہ 2019ءمیں پولیو کے 19کیسز رپورٹ ہوئے ۔بدقسمتی سے 2018سے خیبر پختوانخواہ میں پولیو وائرس زیادہ رپورٹ ہوا ، ہم نے پولیو ویکسین کیلئے 4کروڑ بچوں تک رسائی حاصل کی ہے، امید ہے دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کے قریب پہنچ جائیں گے۔ظفر مرزا نے کہا کہ جون 2020تک ڈسپوزل سرنج کا تدارک کریں گے ، جون تک ایسی سرنج متعارف کرائیں گے جو دوبارہ استعمال کے قابل ہی نہ رہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل