کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 تک جاپہنچی ،11 افراد جاں بحق
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
پنجاب میں کورونا سے چوتھی اور ملک میں 10 ویں ہلاکت، مصدقہ کیسز کی تعداد 1327 ہوگئی
ملک بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند، وفاقی وزارت تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری
تازہ تر ین

وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام صوبوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ہسپتال بنانے کا فیصلہ

لاہور( نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام صوبوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب میں مذکورہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز ہسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔چاروں صوبوں میں 500 بستروں کے بون میرو ہسپتال بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے این آئی بی ڈی کے سربراہ طاہر شمسی سے مشاورت مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق سندھ، پنجاب، پختونخواہ اور بلوچستان میں ہسپتال قائم ہوں گے، ایک یونٹ کی تعمیر پر 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی، پہلے مرحلے میں پنجاب میں یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔مشاورتی عمل کے دوران ڈاکٹر طاہر شمسی نے پنجاب میں 200 بستروں سے ہسپتال شروع کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے لیے ماہرین اور انفرا سٹرکچر کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ہسپتال نجی شعبے میں قائم ہیں، ملک میں سالانہ 10 ہزار بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض ہوتے ہیں۔ این آئی بی ڈی اب تک 800 بون میرو ٹرانسپلانٹ مکمل کر چکا ہے۔

مزید خبر یں

نیویارک (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اسمارٹ فون صارفین کے لیے جلد معلوماتی ایپ متعارف کرائے گا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں ہیپاٹائٹس سی کیخلاف استعمال کی جانے والی دوائی سے کورونا وائرس کے 11 مریض صحت یاب ہونیکا دعویٰ کیا گیا ہے ۔چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ٹیم کے مطابق ہیپاٹائسس سی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں کوصحت ... تفصیل

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے حفظان صحت بالخصوص کرونا وباء سے بچائو کے لیے جاری آگاہی مہم کے دوران شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ناگزیر حالات میں دستانوں کا استعمال کریں۔ وزارت صحت نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ... تفصیل