شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا
جعلی اکاؤنٹس کیس: عبدالغنی مجید کی تمام ریفرنسز میں ضمانت منظور
کورونا وائرس: اندرون ملک سے ایران جانیوالے زائرین کا بلوچستان میں داخلہ بند
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی
پاکستان کا افغان مفاہمتی عمل کے لیے قومی ڈائیلاگ کروانے کا فیصلہ
اثاثہ جات کیس: نیب کا رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ
کرونا وائرس : پاک ایران سرحد کے بعد کوئٹہ تفتان ٹرین سروس بھی بند
بھارت : نئی دہلی میں مسلم کش فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ؛ وزیراعلیٰ کی فوج طلب کرنے کی درخواست
نیب کا احسن اقبال، شاہد خاقان کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین جیل سے رہا
پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی
تازہ تر ین

چینی شہر ووہان میں پراسرار وائرس میں مبتلا ہو کر ایک اور شخص ہلاک ہوگیا

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی شہر ووہان میں پراسرار وائرس میں مبتلا ہو کر ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں شہری انتظامیہ نے بتایا کہ اس پراسرار وائرس سے شہر بھر میں درجنوں افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ یہ وائرس دیگر دو ایشیائی ممالک میں بھی ظاہر ہوا ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ چین کے شہر ووہان میں ایک 69 سالہ شخص کی اس وائرس سے موت ہوئی ہے۔یاد رہے کہ وسطی چینی شہر مہلک سارس پیتھوجین کی طرح کو رونا وائرس پھیلنے کا بھی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ اس وباءکا تعلق سارس سے ہے جو کہ سانس کی خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے اور اس سے چین کے مین لینڈ میں 349 لوگ ہلاک ہوئے تھے جب کہ2002-2003 میں ہانک کانگ میں اس سے 299 لوگ جان سے گئے۔اب چین میں تقریباً 41 لوگ نمونیا میں مبتلا ہوئے ہیں جس کی وجہ یہ پراسرار وائرس بتائی جارہی ہے۔چینی شہر ووہان کی صحت کمیشن نے بتایا کہ پراسرار وائرس میں مبتلا لوگوں میں سے 12 افراد صحت یاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مرنے والا شخص 31 دسمبر کو بیمار ہوا تھا جس کے 5 دن بعد اس کی حالت مزید خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اس کے جسم کے متعدد اعضائ کو نقصان پہنچا تھا۔دوسری جانب تھائی لینڈ اور جاپان میں بھی اس پراسرار وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں اور دونوں ممالک کے حکام کا کہناتھا کہ اسپتال میں داخل ہونے سے قبل دونوں شخص ووہان آئے تھے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) چین نے رواں ماہ کے شروع میں نوول کورونا وائرس کووڈ 19 کے شکار افراد میں تجرباتی دوا ریمیڈیسیور کی آزمائش شروع کی تھی جس کے نتائج تو فی الحال سامنے نہیں آئے مگر اب امریکا نے بھی اس کے ٹرائل کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس ... تفصیل

جنیوا(نیوزڈیسک ) بدترین فضائی آلودگی والے 30 شہروں میں بھارت کے 21 شہرشامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہر سال فضائی آلودگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرنے والے سوئٹزرلینڈ و امریکی ادارے آئی کیو ایئر کی تازہ رپورٹ کے مطابق بدترین فضائی آلودگی والے دنیا ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے دوسرے کیس کی بھی ... تفصیل