چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی
دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

چینی صوبے میں نئے وائرس کے مریضوں کی مزید تشخیص

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ وسطی صوبے ووہان میں نمونیے کا باعث بننے والے نئے وائرس کے مزید مریضوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اب تک اس وائرس میں مبتلا ہونے والے دو چینی مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ووہان کے حکام نے بتایا کہ نئے مریضوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ اس وبا کے پھیلنے سے اس وقت ہسپتال میں پچاس افراد نمونیے میں مبتلا ہیں۔ اسی وائرس کی نشاندہی تھائی لینڈ اور جاپان میں دو افراد میں بھی کی جا چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا کہ یہ نیا وائرس وبائی صورت میں کئی اور علاقوں میں پھیل سکتا ہے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اگلے ہفتے لاکھوں چینی شہری نئے سال کی تعطیلات منانے کے لیے آبائی علاقوں اور بیرون ملک سفر اختیار کریں گے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی حکام نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکام ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےمتاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف چینی حکام نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک ) چین میں کورونا وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 813 سے بڑھ کر 906 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیماروں کی تعداد میں بھی3ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے اور ... تفصیل