دہشتگردی کو کسی مذہب، قومیت اورتہذیب سے نہیں جوڑا جاسکتا، پاک ترک مشترکہ اعلامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی
نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
نیب کی ٹیم کے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی حکومت کاچین میں پھنسے طلبہ کے والدین کواعتمادمیں لینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

رواں برس کے پولیو کے دو ،دو کیسز سامنے آنے کے بعد 2020کے کیسز کی تعداد 4 تک پہنچ

Polio

لاہور( نیوزڈیسک) سندھ اور خیبرپختونخوا ہ میں گزشتہ اور رواں برس کے پولیو کے دو ،دو کیسز سامنے آنے کے بعد 2019 کے کیسز کی تعداد 139 جبکہ 2020 کے پولیو کیسز کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سال 2019 کے دونوں کیسز صوبہ سندھ سے رپورٹ کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تحصیل قمبر کے رہائشی 8 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی لیکن بچہ بیماری کی تصدیق سے قبل انتقال کرچکا تھا۔ضلع دادو کی تحصیل جوہی کی یونین کونسل ڈرگ بالا میں 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔سال 2020 کے پولیو کیسز سندھ اور خیبر پختونخوا ہ سے رپورٹ کیے گئے، سندھ میں ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کی یونین کونسل کوٹھی کے رہائشی 42 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی جو اس بیماری کے نتیجے میں معذور ہوگیا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ کے ضلع اور تحصیل لکی مروت کی یونین کونسل بہرام خیل میں 8 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے معذور ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم 2020 میں ہیں ہمیں 2019 کے کیسز بھی موصول ہورہے ہیں کیونکہ تصدیق کی تاریخ کے بجائے نمونے لیے جانے کے وقت پر غور کیا جاتا ہے۔ای او سی کے نیشنل کوارڈی نیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مزید 4 کیسز کی تصدیق ہفتہ کے روز ہوئی۔2019 میں پاکستان بھر میں قوت مدافعت میں ابھرنے والے خلا کو 3 ملک گیر انسداد پولیو مہمات ایک دسمبر 2019 میں، دوسری فروری اور اپریل 2020 میں جبکہ جنوری اور مارچ میں 2 رسپونس رانڈز سے پورا ہونا چاہیے۔

مزید خبر یں

پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں ملک کے مختلف حصوں میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی حکام نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکام ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےمتاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف چینی حکام نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید ... تفصیل