سپریم کورٹ ججز پر الزام: حکومت نے اٹارنی جنرل سے استعفیٰ لے لیا
لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد
اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ماہ میں 72 فیصد کم ہوگیا
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانےوالی عدالت کی تشکیل کالعدم قراردینے کےخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ :ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
تازہ تر ین

کورونا وائرس عالمی وبا قرار، چین میں ہلاکتیں 56 ہوگئیں

ٹورنٹو/نیویارک /بیجنگ (نیوزڈیسک) چین کی حکومت نے کہا ہے کہ 25 جنوری تک 1975 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہوئی ہے اور اس وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔دوسری طرف کورونا وائرس کو عالمی وباءقرار دیتے ہوئے اس کے انسداد کے لیے عالمی سطح پر مزید اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔یہ وائرس گذشتہ سال کے آخر میں وسطی چین کے صوبہ ھوبی کے ووہان شہرمیں ظاہر ہوا تھا۔ اس کے بعد یہ پھیلتے ہوئے بیجنگ، شنگھائی، امریکا ، تھائی لینڈ ،جنوبی کوریا ، جاپان ،آسٹریلیا ، فرانس اور کینیڈا تک پہنچ گیا ہے۔ چین کے کئی شہر اس کی لپیٹ میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی اعلان کیا کہ نیا کورونا وائرس چین میں ایمرجنسی کی حالت کی نشاندہی کرتا ہے تاہم عالمی سطح پر اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ادھرکینیڈا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنٹو میں صحت عامہ کے حکام کو کورونا وائرس کے پہلے تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ ایک شہری حال ہی میں چین کے ووہان شہر سے واپس آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس سے متاثرہ شخص کی حالت بہتر ہے اور اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پچاس سالہ ایک شہری 22 جنوری کو ٹورنٹو پہنچا تھا۔ اسے سانس میں تکلیف کے بعد اگلے دن اسے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ادھرکورونا وائرس کی وجہ سے چین کے لیے کئی عالمی پروازیں معطل ہیں مگر اس کے باوجود نئے قمری سال کی تعطیلات کے موقعے پر لاکھوں چینی اندرون اور بیرون ملک سفر کریں گے جس کے نتیجے میں اس وائرس کے مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوز ڈیسک) ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ بی بی سی فارسی سروس کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایران کے قم شہر کے ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ادھر قم شہر میں ڈسپنسریوں پر ... تفصیل

اسلام آباد /بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے ،بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی دو رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی،ٹاسک فورس ممبران کو پاکستان کی خصوصی درخواست پر ووہان جانے کی اجازت دے دی گئی ... تفصیل

جنیوا (نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے چین سے پھوٹنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی خریداری، تقاریب کی منسوخی کے علاوہ کروز شپ سے سفر پر تحفظات کو حد سے زیادہ عالمی ردعمل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ... تفصیل