لاہور ہائیکورٹ :غیر شادی شدہ بیٹی ماں اور باپ کی پنشن وصول کرنے کی حق دار قرار
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس متاثرین کے لیے اسپتال مختص کرنے کا اعلان
کورونا وائرس کا خطرہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی لگادی ؛ پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ
جعلی اکاؤنٹس کیس: عبدالغنی مجید کی تمام ریفرنسز میں ضمانت منظور
کورونا وائرس: اندرون ملک سے ایران جانیوالے زائرین کا بلوچستان میں داخلہ بند
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی
تازہ تر ین

چین میں کرونا وائرس سے 811 اموات ہوچکیں، تازہ اعدادو شمار جاری

بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی حکام نے اتوار کو کرونا وائرس کی مہلک وبا سے ہونےوالی ہلاکتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے،عرب ٹی وی کے مطابق چینی حکام کی طرف سے اب سے کچھ دیر قبل جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ م±لک میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 811 تک جا پہنچی ہے۔ یہ تعداد 2002ءاور 2003ءمیں پھیلنے والے سارس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اس وبا پرمکمل طورپر کنٹرول نہیں کیا جا سکا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔چین کے ہوبی صوبے میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبائی مرض نے مزید 81 افراد کی جانیں لے لیں۔ ووہان میں سامنے آنے والے اس وائرس کے مزید 2147 کیسز بھی سامنے آئے ۔خیال رہے کہ سال2002-03سیویئر ایکیوٹ ریسپریٹری سنڈروم یعنی سارس وائرس سے چین میں 774 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس مہلک وائرس کے بارے میں اضافی معلومات اکٹھا کر رہا ہے تاکہ ان کے علاج کے طریقوں کو سمجھنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔تنظیم کے ہنگامی پروگرام افسر مائیکل رایان نے جنیوا سے بریفنگ میں کہا کہ ہم نہ صرف کرونا وائرس سے لڑ رہے ہیں بلکہ اس کے بارے میں جعلی خبروں اور من گھڑت افواہوں کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے سامنے آئے صرف 6 ہفتے گذرے ہیں اور اس نے بے پناہ جانی نقصان کیا ہے تاہم انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم اس حوالے سے مستند معلومات اپ ڈیٹ کرنے میں مصروف ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں 26 فروری کی شب کو کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد لوگ دھڑا دھڑ انٹرنیٹ پر مذکورہ وائرس سے بچاﺅ کی تدبیریں تلاش کرنے لگ گئے ہیں۔پاکستان سے قبل مذکورہ وائرس گزشتہ 3 ماہ سے دنیا ... تفصیل

لاہور /کوئٹہ (نیوزڈیسک) پنجاب اور بلوچستان میں پولیو کے مزید کیسز سامنے آگئےمحکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔حکام کے مطابق پولیو کا نیا کیس سبی کے علاقے سے سامنے آیا ہے جہاں 7 ماہ کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک ) چین میں کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگے، ایک ماہ کے دوران آج جمعرات کو سب سے کم 29 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 433 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ چین میں کرونا سے اب تک 2 ہزار 744 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ... تفصیل