حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی، 43 ہزار متاثر

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےمتاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف چینی حکام نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2500 کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 42 ہزار 600 تک جا پہنچی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ میں محکمہ صحت کے حکام نے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا کہ ہانگ کانگ اور ماکاﺅ سے باہر 42 ہزار 638 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد اس وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ایک طرف چین میں کرونا وائرس کی وبا نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دوسری طرف سائنسدان سارس سے ملتی جلتی اس خطرناک وباءسے نمٹے میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔ماہرین نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس کھانسی ، چھینکنے یا متاثرہ شخص کو چھونے سے بھی ایک سے دوسرے انسان تک پھیلتا ہے۔ تاہم یہ سوال جو بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہوتا ہے کا جواب نہیں مل سکا کہ آیا یہ وائرس کتنی دیر تک فضاءمیں زندہ رہ سکا ہے۔بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کروناوائرس 45 منٹ تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اس دوران یہ وائرس اپنے قریب موجود افراد پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔ چھینک کے ذریعے نکلنے والے وائرس 4 میٹر یا 13فٹ تک جاسکتے ہیں۔تاہم ایک نئی تحقیق میں میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس 4 سے 5 دن کے درمیان زندہ رہ سکتا ہے۔ متاثرہ شخص کو چھونے کے 9 دن کے بعد دوسرا شخص اس کا شکار ہوسکتا ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل