نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
دنیا بھر میں کرونا وبا کے مریض 10 لاکھ، ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار تک جا پہنچی
تازہ تر ین

خیبرپختونخوا،کورونا وائرس کے 2 مشتبہ کیسز کلیئر قرار

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ کیسز کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مشتبہ کورونا وائرس کے کیسز ضلع صوابی اور سوات میں سامنے آئے تھے جس کے بعد مشتبہ مریضوں کے نمونے تجزیے کے لیے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔قومی ادارہ صحت نے نمونوں کا تجزیہ کرنے بعد دونوں مشتبہ مریضوں کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد میں اِس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا سے امریکا، برطانیہ، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت 20 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں اب تک کئی مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں تاہم اب تک ان میں مہلک وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی اس ضمن میں وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پرصوبوں اور دیگر فریقین سے مشاورت کی جائےگی۔ذرائع کے مطابق کورونا ایکشن پلان کی تشکیل پر عالمی اداروں سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جنہوں نے ایکشن پلان پر تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایکشن پلان میں کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائےگی۔پاکستان کے ہوائی اڈوں پر بھی کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کے لیے خصوصی کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں چین سے آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے جانوروں اور پرندوں کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا(نیوزڈیسک) پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی ٹیکوں کی مہم معطل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اس کے شراکت داروں نے فیصلہ کیا کہ قومی ... تفصیل

بیجنگ(نبوزڈیسک)کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین کے ماہرین کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے گھریلو جانور بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ہاربن میں موجود جانوروں کی بیماریوں ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)نئے نوول کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کھانسی یا چھینکنے والے فرد سے کم از کم 6 فٹ دور رہنا چاہیے۔ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فاصلہ کم ہے ... تفصیل