خیبر پختونخوا اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں
افغانستان میں بھی کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق
زینب الرٹ بل کا ملک بھر میں نفاذ، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سے منظور
پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل ، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈمیں6مارچ تک توسیع
الیکشن کمیشن نے 7 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی
وزیر قانون فروغ نسیم اور انور منصور کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا امکان
اسلام آباد ہائیکورٹ : سوشل میڈیا رولز 2020 فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد
حکومت کا کے-الیکٹرک کی پیداواری گنجائش 1600 میگا واٹ تک بڑھانے میں مدد کا فیصلہ
کورونا وائرس کا خوف، پی آئی اے کی بیجنگ کیلئے پروازیں 15مارچ تک معطل
تازہ تر ین

چین میں کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد ہلاک ، ہلاکتیں 1500 سے تجاز کر گئیں

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی حکام نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ صوبہ ہوبی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 139 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 66 ہزار افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔چینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبہ ہوبی کے دارالحکومت وہان میں دسمبر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 139 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مزید 2420 افراد میں کرونا وائرس کے منتقل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔درایں اثناءعالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھانوم نے ویڈیو کانفرنس میں 12 رکنی سائنسدانوں اور طبی ماہرین کی ٹیم کرونا سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کےلئے چین روانہ ہوئی ان کا کہنا ہے کہ چین میں طبی عملے کے دو ارکان کو بھی کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا ایک عالم گیر وبا ہے جس کے خلاف پوری دنیا کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،یہ وقت خاموش تماشائی رہنے کا نہیں بلکہ چین کی مدد کرنے کا ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین میں کورونا وائرس سے مزید 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 409 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایاکہ چین میں اب تک کورونا وائرس کے 77 ہزار 150 کیسز ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت ایران نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3 افراد جان کی ... تفصیل

پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں پولیو کے مزید 5 نئے ... تفصیل