سپریم کورٹ نے جیل جانے والے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا
سندھ حکومت کا جمعہ کو 12 سے 3 تک مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ
حکومت نے قومی ائیر لائنز کو جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دیدی
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ
ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کی درخواست مسترد
پاکستان میں 2112 افراد کورونا وائرس سے متاثر، اموات 28 تک پہنچ گئیں،82صحت یاب
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
تازہ تر ین

کٹ، کاپی، پیسٹ کے موجد لیری ٹیسلر 74 برس کی عمر میں چل بسے

نیویارک (نیوز ڈیسک) کمپیوٹر میں کٹ، کاپی، پیسٹ‘ جیسی اہم جدت لانے والے سائنسدان لیری ٹیسلر 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔لیری ٹیسلر کمپیوٹنگ کی دنیا میں ایک آئیکون کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انھوں نے 1960 کی دہائی میں جب کمپیوٹرز تک عام لوگوں کی رسائی محدود تھی، اس دوران سیلیکون ویلی میں کام کرنا شروع کیا۔ان کی کٹ، کاپی، پیسٹ‘ اور ’فائنڈ اینڈ ریپلیس‘ جیسی اہم جدت کی وجہ سے پرسنل کمپیوٹر سیکھانا اور استعمال کرنا انتہائی آسان ہو گیا۔لیری ٹیسلر نے اپنے کیریئر کا زیادہ حصہ زیروکس کمپنی میں گزارا۔ کمپنی نے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کمپنی نے ٹوئیٹ کیا ’کٹ، کاپی، پیسٹ‘، ’فائنڈ اینڈ ریپلیس‘ اور اس جیسی اور جدت لانے والے سابق زیروکس محقق لیری ٹیسلر تھے۔ آپ کا روز کا دفتری کام ان کے انقلابی خیالات کی وجہ سے آسان ہے۔لیری ٹیسلر 1945 میں نیویارک میں پیدا ہوئے اور انھوں نے کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔گریجویشن کے بعد وہ انٹرفیس ڈیزائن یعنی کمپیوٹر کو صارفین کے استعمال کے لیے آسان تر بنانے، کے ماہر بن گئے۔اپنے طویل کریئر میں انھوں نے متعدد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کام کیا۔ زیروکس کے بعد انھیں سٹیو جابز ایپل میں لے گئے جہاں انھوں نے 17 سال گزارے اور چیف سائنسدان بن گئے۔ ایپل کے بعد انھوں نے کچھ وقت ایمازون اور یاہو میں بھی گزارا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی سائنسدانوں نے نئے نوول کورونا وائرس کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اس کا مکمل جینوم سیکونس تیار کرلیا ہے۔کراچی یونیورسٹی کے جمیل الرحمن سینٹر فار جینوم ریسرچ اور ڈائون یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس وائرس کے جینوم سیکونس کی تیاری اور ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک)نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے مریضوں میں اس کی علامات کلیئر ہونے کے بعد بھی وائرس 8 دن تک موجود رہ سکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس دوران وہ دیگر افراد کو اس سے متاثر کردیں۔یہ بات امریکا ... تفصیل

اسلام آباد /نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے کہاہے کہ مریض کے جانے کے بعد بھی کرونا کمرے میں دیر تک رہتا ہے۔برطانیہ میں سائنسدانوں کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ وائرس پلاسٹک، دھات، فضا اوردیگر سطحوں پر کتنی ... تفصیل