پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

کورونا وائرس،سندھ حکومت نے 118بستروں پر مشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم کردئیے

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث 118بستروں پر مشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم کردئیے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق سندھ کابینہ نے انڈس ہسپتال کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 100 ملین روپے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف فنڈ جاری کیا ہے اور ساتھ ہی صوبے میں 118بستروں پر مشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 5 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوالی ہیں جن سے ان لوگوں کا ٹیسٹ کیا جائےگا جنہوں نے ایران اور چین کا سفر کیا ہوگا، یا جو شخص ان کے ساتھ رہا ہو، جس نے وہاں کا سفر کیا ہو یا جن میں وائرس کی علامات ہوں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایران سے آنے والے 2301 لوگوں کو شناخت کیا گیا ہے ، 900 پاکستانی ابھی تک ایران میں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 5 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث نوجوانوں کے شدید بیمار ہونے یا ان کی موت واقع ہونے کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد ماسک اور گاؤن سمیت دیگر حفاظتی اشیا کو استعمال کررہے ہیں،سیاسی وابستگی ... تفصیل

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان محمد العبدال العالی نے بتایاہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 154 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ 1663 افراد کا معائنہ جاری ہے جن کی ... تفصیل