پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

امارات میں کرونا کے 6 نئے کیسز کی تصدیق ، اسکول ایک ماہ کے لیے بند

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں حکام نے کرونا وائرس کے چھ نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے جبکہ وزارت تعلیم نے اس مہلک وائرس سے درپیش خطرے کے پیش نظر آیندہ اتوار سے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے تمام اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے چھ نئے افراد میں دو کا تعلق روس ، دو کا اٹلی ، ایک کا جرمنی اور ایک کا کولمبیا سے ہے۔ان کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے آیندہ اتوار سے ملک بھر میں تمام اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اب 15 مارچ کے بجائے 8 مارچ سے آغاز ہوگا اور یہ دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔اس کے بعد مزید دوہفتے تک اسکول بند رہیں گے مگر طلبہ و طالبات کی فاصلاتی نظام کے تحت تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔ان چھٹیوں کا 22 مارچ سے آغاز ہوگا اور یہ پانچ اپریل تک جاری رہیں گی۔فاصلاتی تدریس کا بدھ کو بعض منتخب سرکاری اسکولوں میں آزمائشی بنیاد پر تجربہ کیا جائے گا۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث نوجوانوں کے شدید بیمار ہونے یا ان کی موت واقع ہونے کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد ماسک اور گاؤن سمیت دیگر حفاظتی اشیا کو استعمال کررہے ہیں،سیاسی وابستگی ... تفصیل

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان محمد العبدال العالی نے بتایاہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 154 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ 1663 افراد کا معائنہ جاری ہے جن کی ... تفصیل