حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کرونا وائرس کرنسی نوٹ چھونے سے منتقل ہو سکتا ہے ،عالمی ادارہ صحت

جنیوا (نیوز ڈیسک )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاغذ کے کسی بھی کرنسی نوٹ کو چھونے کے فورا بعد اپنے ہاتھوں کو دھو لیں۔ اس لیے کہ کرونا وائرس ان نوٹوں کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہو سکتا ہے۔ ادارے نے تجویز پیش کی ہے کہ مالی معاملات کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال کیا جائے کیوں کہ کرونا کا وائرس کئی روز تک کاغذی کرنسی نوٹ کی سطح پر باقی رہ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ ماہ چین اور جنوبی کوریا میں بینکوں نے استعمال شدہ کرنسی نوٹوں کی تطہیر اور ان کو علیحدہ رکھنے کا کام انجام دیا۔ چین کے مرکزی بینک کا جائزہ لینے والوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی بینک کرنسی نوٹوں کی تطہیر اور انہیں جراثیم سے پاک کرنے کے لیے الٹراوائلیٹ شعاﺅں یا بلند درجہ حرارت کا استعمال کر رہا ہے۔ اس کے بعد دوبارہ سے زیر گردش لانے سے قبل ان نوٹوں کو 14 روز تک الگ تھلگ رکھا جاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ مالی رقوم بار بار ہمارے ہاتھوں کے بیچ منتقل ہوتی ہیں اور یہ تمام نوعیت کے جراثیم اور وائرس کی حامل ہو سکتی ہیں۔ لہذا لوگوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نوٹوں کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو لیں تا کہ متعدی وبا کی منتقلی کے خطرے پر روک لگائی جا سکے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل