لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

کورونا وائرس سے اٹلی اور ایران میں ہلاکتوں میں اضافہ

روم /تہران (نیوزڈیسک)چین کو کورونا پر قابو پانے میں کامیابی مل رہی ہے تاہم اٹلی اور ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں ایک ہی روز میں مزید 28 افراد کورونا کا شکار ہو کر چل بسے اس طرح مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے، اس سے پہلے اٹلی میں 79 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دوسری جانب ایران میں ہلاکتیں 77 سے بڑھ کر 92 ہوگئیں۔یورپ کے تین اور اہم ملکوں جرمنی، فرانس اور اسپین میں بھی کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر اٹلی میں تمام اسکول اور جامعات 15 مارچ تک بند کردی گئی ہیں جبکہ لندن کا سالانہ کتاب میلہ منسوخ کردیا گیا۔کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 3 ہزار 252 مریض جان سے جا چکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثر افراد کی تعداد تقریبا 95 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 51 ہزار 433 صحت یاب ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہناتھا کہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں سے 3 اعشاریہ 4 فیصد کی اموات ہوئی ہیں جو موسمیاتی فلو سے ہونے والی شرح اموات سے تو زیادہ ہے تاہم کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزید خبر یں

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے وباء پر قابو پانے کے لیے صرف ماسک کا استعمال ہی کافی نہیں ہے۔ اس بیماری نے اب تک 70 ہزار افراد کی جان لے لی ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بیماری ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کی وبا پھیلنے اور جنوری میں پہلی موت کی خبر دینے کے بعد منگل سات اپریل کو پہلا موقع تھا جب چین میں وائرس کی وجہ سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے قومی صحت کمیشن نے بتایاکہ ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ پٹھوں کی تکلیف کورونا کے تشویشناک مریضوں کی علامات ہیں۔امریکا کی نیو یارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں میں پٹھوں میں تکلیف ہونا بھی ایک علامت ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں ... تفصیل