حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد چھ ہوگئی،ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد چھ ہوگئی،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا کیس کی تصدیق کر دی۔اپنے ٹویٹ میں معا ون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا چھٹا کیس کنفرم ہوگیا ہے،مریض کا تعلق سندھ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے اور اس کا بہتر خیال رکھا جارہا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس کے ٹاسک فورس کے اجلاس میں یہ بات بتائی گئی کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3ہوگئی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے نمٹنے کے لیے تمام تر کوششیں اور اقدامات کیے ہیں مگر بدقسمتی سے اس طرح کیس ظاہر ہوا ہے ۔انہوں نے محکمہ صحت کو نئے مریض کے خاندان کے اراکین کو قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت کی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو ٹریس کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مشکوک 6 نمونے لیب ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے ان میں سے ایک نتیجہ مثبت اور دوسرے کو منفی ڈکلیئر کیاگیا ہے جبکہ 4 نمونوں کے نتائج کا انتظار کیاجارہا ہے ۔ نیا مریض 69 سال عمر رسیدہ بزرگ ہے اور اس کا تعلق کراچی ضلع شرقی سے ہے اور وہ بھی ایران گیاتھا۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ اب تک کورونا وائرس کے مشکوک افرادکے پاکستان بھر میں 251 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس نے59 اسلام آباد میں ، 75 پنجاب ، 68 سندھ میں ،24 کے پی کے میں ، 8 بلوچستان ، 3 آزاد کشمیراور 14 گلگت بلتستان۔ 251 نتائج میں سے صرف 6 کیسز مثبت پائے گئے۔ ان میں سے 2 بلوچستان میں ہیں ،3 سندھ میں اور ایک 1 گلگت بلتستان میں ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طورپر ایران جانے والے زائرین کی تعداد 2355 ہے ، جس میں سے1748 افراد نے اپنا 14 دن کا قرنطینہ کی مدت مکمل کرلی ہے اور ان میں کوئی بھی وائرس نہیں پایا گیا ہے ،497 اپنے گھروں میں قرنطینہ میں ہیں اور 110 ابھی بھی ٹریس کرنا باقی ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل