حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

حکومت کاملک میں وبائی امراض کی روک تھام اور نظام کیلئے لائحہ عمل تیار کر نےکا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں وبائی امراض کی فوری روک تھام اور نظام کیلے لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ڈی ایس آر یو قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔معا ون خصو صی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاو کا جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر سید توقیر شاہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت پاک فوج کے نمائندے شریک ہو ئے ۔اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام ایئرپورٹس اور زمینی راستوں پر سکریننگ کا موثر نظام موجود ھے ،پانچ مارچ کو 22000 مسافروں کی سکریننگ ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک سات لاکھ نوے ہزار مسافرین کی زمینی اور ہوائی راستوں پر سکریننگ کی ۔اجلا س میں ملک بھر میں میں وبائی امراض کی فوری روک تھام اور نظام کیلئے لایحہ عمل تیار کر تے ہوئے وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ڈی ایس آر یو قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس کا مقصد وبائی امراض کی مسلسل نگرانی اور فوری کارروائی کا مربوط نظام ملک میں موجود ھو ۔ڈی ایس آر یو قابل ڈاکٹرز او ماہرین صحت پر مشتمل ہو گا جو وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کلیدی رول ادا کرے گا۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل