حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس،کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کی صحت یاب ہونے کی تصدیق

کراچی (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کاپہلا مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکا ہے اور توقع ہے کہ اسے ہفتہ کی شام تک اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا ۔ یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر ہونے والے ٹاسک فورس کے نویں اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، سیکریٹری صحت زاہد عباسی، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، ڈبلیو ایچ او ، فائیو کور، رینجرز، ایئرپورٹ انتظامیہ ، سول ایوی ایشن ، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے پہلے مریض جسکا ٹیسٹ جمعہ کے روز کیا گیا اور وہ منفی آیا ۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ مریض صحتیاب ہوچکا ہے اور قوی امکان ہے کہ اگر ڈاکٹروں نے اسے اجازت دی تو اسے ہفتہ کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے اس پر اپنے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور صحتیاب ہونے والے مریض اور اسکے خاندان کے اراکین، ڈاکٹروں اور محکمہ صحت اور ٹیم کے دیگر اراکین جنھوں نے دن رات کام کیا کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے جو آپ نے مجھے دی مگر گزشتہ روز آپ نے خراب خبر دی تھی کہ سندھ میں کورونا وائرس کا تیسرا کیس ظاہر ہوا ہےاور انھوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر مریض بھی جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔ سیکریٹری صحت نے وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کل ایک کیس مثبت آیا تھا جس میں 12 تا 24 فروری 2020 کو ایران کا سفر کیا تھا۔ مریض کے ساتھ تعلق رکھنے والے 15 افراد کا سراغ لگایا گیا ہے جس میں سے 5 ہائی رسک تھے جن کے ٹیسٹ کئے گئے اور تمام کے تمام ٹیسٹ منفی آئے۔ ایک سوال پر وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ 96 زائرین نے مریض کے ساتھ سفر کیا تھا وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی کہ وہ انکی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز کو بھیجیں اور ان سے کہیں کہ وہ انکا سراغ لگائیں اور انھیں ضروری طبی تحقیقات ہونے تک قرنطینہ میں رکھیں۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ مختلف اضلاع مثلا قمبر۔شہدادکوٹ، نواب شاہ، جیکب آباد اور کراچی کے 13 مشکوک نمونے لیب ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے اور تمام کے تمام ٹیسٹ منفی آئے۔ واضح رہے کہ تفتان سے 800 زائرین اتوار کے روز جیکب آباد پہنچیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ انھیں سکھر ڈویزن میں کہیں بھی قرنطینہ میں رکھنے کے لیے انتظامات کریں اور انھیں تمام سہولیات ، رہائش ، خوراک، ادویات انکے 14 دن کے لازمی قرنطینہ کے عرصے کے تکمیل تک فراہم کریں۔ وزیراعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ڈویزنل/ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ذریعے تمام تر انتظامات کریں۔ انھوں نے آئی جی پولیس کو بھی ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی کے انتظامات کیلیے پولیس کو ضروری ہدایات جاری کریں۔ واضح رہے کہ 800 زائرین تفتان سے سندھ براہ جیکب آباد خصوصی بسوں کے ذریعہ پہنچیں گے۔ محکمہ صحت نے جمعہ تک کورونا وائرس کے مشکوک افراد کے 94 ٹیسٹ کئے ہیں اوریہ ان مشکوک افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جنھوں نے ایران کا سفر کیا تھا یا زائرین کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل