حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

چین میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے طبی عملے کا متبادل ربوٹ تیار

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو کورونا وائرس کا علاج کرنے والے طبی عملے کی زندگیاں بچانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محققین کی جانب سے بنایا جانے والا یہ ربورٹ الٹرا ساونڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کے اعضاءسے آنے والی آوازیں (جسے عام طور استھیٹسکوپ سے سنا جاتا ہے) سننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تمام تر کام عام طور پر ڈاکٹر کی جانب سے سرانجام دیے جاتے ہیں لیکن یہ ربورٹ جو کہ جدید کیمروں سے لیس ہے، اس کی وجہ سے ڈاکٹر کا مریض کے ساتھ ایک ہی کمرے میں ہونا بھی ضروری نہیں ہوگا۔ربورٹ کے چیف ڈیزائنر کا کہنا تھاکہ تمام ڈاکٹرز بے حد بہادر ہیں لیکن یہ وائرس بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے، ہم اس انتہائی خطرناک کام کو سرانجام دینے کے لیے روبوٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس روبوٹ کو بنانے کا خیال اس وقت آیا جب نیا سال شروع ہوتے ہی ووہان میں لاک ڈاون ہوگیا تھا اور یہاں وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا۔چیف ڈیزائنر کی ٹیم کے پاس اب دو روبوٹس ہیں جن میں سے ایک ابھی بھی یونیورسٹی کی لیب ٹیم کے پاس ہے جب کہ دوسرا ووہان یونین اسپتال میں ہے جہاں ڈاکٹروں نے اسے استعمال کرنے کی تربیت شروع کی ہے۔چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد ہزاروں کی تعداد پر مشتمل طبی عملہ ووہان میں کام کررہا ہے جب کہ گزشتہ ماہ کے آخر تک ان میں سے 3000 سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل