حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 197 ہوگئی

رو م(نیوز ڈیسک) اٹلی میں نئے کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 49 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد وہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 197 ہوگئی۔یہ کل تعداد چین کے بعد کسی بھی ملک کی سب سے زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں تعداد 778 سے 4 ہزار 636 ہوگئی جو چین، جنوبی کوریا اور ایران کے بعد کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد میں چوتھے نمبر پر ہے۔ویتنام کے شہر ہنوئی کے چیئرمین گویان ڈوک چنگ کا کہنا تھا کہ ملک میں 3 ہفتوں میں پہلا کورو نا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نئی مریضہ 26 سالہ خاتون ہیں جنہیں بخار ہونے کے بعد ویتنامی دارالحکومت کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریضہ رواں ہفتے یورپ کا دورہ کرکے آئی تھیں جہاں وہ لندن، میلان اور پیرس گئی تھیں۔جنوبی ایشیائی ملک میں اب تک 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 16 علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل