لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید 15 کیسوں کی تصدیق

ریاض (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید 15 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے 15 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔گذشتہ روز کرونا وائرس کے سامنے آنے والے مریضوں میں 38 سالہ ایک چینی باشندہ شامل ہے جب کہ ایک 10 سالہ بچے میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹنگ کے ذریعے وائرس کے 13 نئے واقعات کا پتہ لگایا ہے۔ ان میں تھائی لینڈ، چین، مراکش، ہندوستان، سعودی عرب، ایتھوپیا، ایران، اور امارات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں اس وائرس کے وجود میں آنے کے بعد سے مملکت میں حکومت اور تمام ادارے اس وائرس کا پتا چلانے اور اس کی روک تھام کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے کے لیے اعلی ترین طبی معیارات کے مطابق حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔متاثرین کو دوسرے شہریوں سے الگ تھلگ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار اور صحت کےمعیار پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ کرونا سمیت کوئی دوسری متعدی بیماری نہ پھیل سکے۔

مزید خبر یں

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے وباء پر قابو پانے کے لیے صرف ماسک کا استعمال ہی کافی نہیں ہے۔ اس بیماری نے اب تک 70 ہزار افراد کی جان لے لی ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بیماری ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کی وبا پھیلنے اور جنوری میں پہلی موت کی خبر دینے کے بعد منگل سات اپریل کو پہلا موقع تھا جب چین میں وائرس کی وجہ سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے قومی صحت کمیشن نے بتایاکہ ... تفصیل

نیویارک (نیوزڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ پٹھوں کی تکلیف کورونا کے تشویشناک مریضوں کی علامات ہیں۔امریکا کی نیو یارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں میں پٹھوں میں تکلیف ہونا بھی ایک علامت ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں ... تفصیل