حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، کیسز 300 سے متجاوز

نیویارک(نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں پھیلنے والے نوول کورونا وائرس سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور امریکا میں بھی رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد 301 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 15 تک جاپہنچی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے مغربی ساحلی علاقے میں سب سے زیادہ تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور ریاست واشنگٹن میں سب سے زیادہ 80 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 14 کا تعلق بھی اسی ریاست سے ہے۔ادھر واشنگٹن کے شہر کنگ کاﺅنٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائف کیئر سینٹر میں مقیم 15 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکا میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں سین فرانسسکو کے ساحل کے پاس ایک بحری جہاز میں 21 افراد میں کورونا وائرس کے کیسز شامل نہیں۔اس حوالے سے امریکا کے نائب صدر مائیک پینس، جنہیں حال ہی میں امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کی ذمہ داری دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ کروز شپ (بحری جہاز) گرینڈ پرنسس کو ایک نان کمرشل بندرگاہ پر لایا جائے گا جہاں تمام 2 ہزار 400 افراد اور ایک ہزار ایک سو عملے کے افراد کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔مائیک پینس کا کہنا تھا کہ تمام عملے کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے یا نہ ہونے کے باوجود قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔وائٹ ہاﺅس میں بریفنگ دیتے ہوئے مائیک پینس کا کہنا تھا کہ جن کو قرنطینہ میں رکھنے کی ضرورت ہوگی انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا، جنہیں اضافی طبی توجہ کی ضرورت ہوگی انہیں وہ دی جائے گی۔ادھر مسافروں نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا کہ ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے مائیک پینس کے اعلان سے قبل انہیں اطلاع نہیں دی گئی۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل