حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سعودی عرب میں کرونا کے دو نئے کیسوں کی تصدیق

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب نے کرونا وائرس کے دو نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مملکت میں اس وائرس کا شکار افراد سات ہوگئی ہے۔یہ تمام افراد حال ہی میں ایران سے لوٹے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے بتایاکہ کرونا وائرس کے جن نئے دو کیسوں کا پتا چلا ہے، یہ دونوں سعودی خواتین ہیں اوران میں ایک بحرین کے راستے ایران سے آئی تھیں اور ایک عراق کے جنوبی شہر نجف سے متحدہ عرب امارات کے راستے سعودی عرب لوٹی ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ ان دونوں خواتین نے مملکت میں واپسی پر اپنے ایران اور عراق کے سفر کے بارے میں حکام کو مطلع نہیں کیا تھا۔سعودی وزارت صحت نے گذشتہ ہفتے کرونا وائرس کے پانچ کیسوں کی اطلاع دی تھی۔قبل ازیں وزارت صحت نے کہا کہ 128 سعودی شہریوں نے حال ہی میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ایران کا سفر کیا ہے۔ان میں سے 26 شہری مملکت میں واپس آچکے ہیں جبکہ 95 ابھی تک ایران میں ہیں اور باقی سات دوسرے ممالک میں ہیں۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل