حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

گزشتہ پانچ سالوں میں ملک بھر میں پولیو کے 240،رواں سال ابتک 21کیسز سامنے آگئیں

Polio

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں پولیو کے 240کیسز رپوٹ ہوئیں جبکہ رواں سال اب تک پولیو کے21کیسز سامنے آگئیں،پاکستان میں وائیلڈ پولیو وائرس(ڈبلیو پی وی ون)کے کیسز میں 2018میں 12کیسز کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا اور 2019ءمیں کیسز کی تعداد 146تک جاپہنچا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان میں2015ءمیں پولیو کے54،2016ءمیں20،2017ئ میں8،2018 ءمیں 12اور 2019ءمیں 146ءکیسزسامنے آئیں۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان آنے والی نسلوں کیلئے پولیو فری مستقبل کے حصول کیلئے کوشاں ہے، 2019میں اس ضمن میںتجزیہ کیاگیا اور اسی کی بناءپر 2020کیلئے قومی ایمرجنسی ایکشن پلان(این اے سی پی)کے تحت ٹرانسفرمیشن کا طریقہ کار شروع کیا گیا ہے،اس سلسلے میں از سر نو کاوشوں کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مجموعی ذمہ داری کا شعور اجاگر کے ترجیحات کو اہمیت دی جائے،”ایک ٹیم“ پر مبنی طریقہ کار، لازمی امیونائزیشن کی فراہمی پولیو سے متاثرہ خطرے کے حامل یونین کونسلوں میں پولیو پلس خدمات کی فراہمی کا مربوط پیکج دینا جیسے اقدامات شامل ہیں۔وزارت کا مزید کہنا ہے کہ2020ءمیں ملک بھر میں خصوصی اقدامات کے ذریعے40ملین بچوں کو ویکسین دی گئی، افغانستان کے ساتھ مستحکم تعاون کیا جارہا ہے تاکہ متعلقہ علاقوں سے پولیو وائرس کی منتقلی پر قابو پایا جا سکے۔

مزید خبر یں

جنیوا (نیوزڈیسک)عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر 3.2 لاکھ سے زیادہ افراد اس دنیا سے رخصت ہو ... تفصیل

بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی سائنسدانوں نے یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کا علاج دوا سے ممکن ہو گا۔ اس وباء کیلئے ویکسین کی ضرورت نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار کی جا رہی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ، عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے وبا سے نمٹ سکتے ہیں ،آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں ... تفصیل